متحدہ عرب امارات

ممبئی ڈرگ کیس : آریان خان کیس میں کسی سازش کا ثبوت نہیں ملا، درخواست ضمانت پر عدالت کا تحریری فیصلہ

خلیج اردو
20 نومبر 2021
دبئی : دبئی 2025 میں آئی کوم جنرل کانفرنس کے 27 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا جو دنیا کا سب سے بڑا کانفرنس ہے۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے۔

آئی کوم عالمی کونسل برائے میوزیم ہے جو 1948 کے بعد سے ہر تین سال بعد منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کیلئے فیصلہ ہوتا ہے کہ کون سا ملک اگلے کانفرنس کی میزبانی کرے گا جو اس بار دبئی کے حق میں فیصلہ ہوا ہے۔

شیخ محمد نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ 2025 میں ہونے والے آئی کوم کانفرنس میں 119 ممالک شامل ہوں گے جن میں 20,000 عالمی عجائب گھروں کو کوور کیا جائے گا۔ اس سے یو اے ای کی ثقافتی شعبے کو تقویت ملی۔

یہ پیش رفت پہلی مرتبہ ہے کہ یہ کانفرنس عرب خطے میں منعقد ہوگی۔ آئی کوم انتظامیہ نے یو اے ای کو 2025 میں کانفرنس کی میزبانی کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

آئی کوم یو اے ای نے کانفرنس کی میزبانی کیلئے بولی پیش کی تھی جس کا تھیم یہ تھا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی آبادیوں میں عجائب گھروں کا مستقبل، ان میں تبدیلی، مرمت اور بحالی، ان تک رسائی اور شفافیت پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔

تھیم میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وقت کی ضروریات اور چیلنجز کو دیکھتے ہوئے مختلف تبدیلیاں ناگزیر ہے جس کیلئے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button