خلیجی خبریںعالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

محمد بن زاید اور ایمانوئل میکرون کی متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان معاہدوں کی دستخط تقریب میں شرکت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان اورفرانس کے صدرایمانویل میکرون نےپیرس میں متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان جامع اسٹریٹجک انرجی پارٹنرشپ (سی ایس ای پی) اور ادنوک اور ٹوٹل انرجی کے درمیان ہونے والے سٹریٹجک شراکت داری کے معاہدوں کی تقریب میں شرکت کی۔

جامع اسٹریٹجک انرجی پارٹنرشپ (سی ایس ای پی) میں انرجی سیکورٹی، انرجی افورڈ ایبلٹی اور ڈیکاربونائزیشن کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ 2023 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سی اوپی28 سے پہلے کلائمیٹ ایکشن کے لیے کوششیں کی جائیں گی،یہ تاریخی شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان مضبوط، قریبی اور دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے جس سے توانائی کے ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد سپلائر کے طور پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن سے فائدہ حاصل کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے پاس دنیا میں خام تیل کے چھٹے بڑے ذخائر ہیں اور وہ گلوبل انرجی سیکورٹی کے لیے پرعزم ہے۔ توانائی کی منتقلی کے لیے متوازن اور عملی نقطہ نظر کے ذریعے، متحدہ عرب امارات اپنی خام تیل کی پیداواری صلاحیت کو 50 لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھا رہا ہے جبکہ 2030 تک اپنی عالمی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو 23 گیگا واٹ (جی ڈبلیو) سے بڑھا کر 100 گیگا واٹ سے زیادہ کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات مصدر، ابوظہبی فیوچر انرجی کمپنی کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے چھ براعظموں بشمول موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ جزائر پر مشتمل27 ممالک میں صاف توانائی کے منصوبوں میں 50 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

معاہدے پر متحدہ عرب امارات کے صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان احمد الجابر، فرانس کے وزیر برائے اقتصادیات، مالیات، اور صنعتی و ڈیجیٹل خودمختاری برونو لی مائیر کے علاوہ انرجی ٹرانزیشن کے وزیرایگنس پانیئر روناچر نے دستخط کیے۔متحدہ عرب امارات کی نمائندگی وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) جب کہ فرانس کی نمائندگی وزارت اقتصادیات، مالیات اور صنعتی و ڈیجیٹل خودمختاری اور ماحولیاتی منتقلی کی وزارت نے کی۔

اس موقع پرڈاکٹر الجابر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی دانشمند قیادت میں، توانائی کے قابل اعتماد فراہم کنندہ اور گلوبل انرجی سیکورٹی کے کلیدی شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے ترقی پسند کلائمیٹ ایکشن کوفروغ دے رہا ہے۔

فرانس متحدہ عرب امارات کا ایک قریبی، دیرینہ اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور یہ جامع اسٹریٹجک انرجی پارٹنرشپ ہمیں اپنے ممالک اور دنیا کے لیے معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے درکار محفوظ، سستی اور پائیدار توانائی کی بہتر فراہمی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی معاہدہ سے انرجی ویلیو چین کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستحکم ہوگا اورآب و ہوا اور معیشت کے لیے بہتر ٹیکنالوجی اور توانائی کے مواقع فراہم کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کی دانشمند قیادت کے وژن کے مطابق، ہم روایتی اور نئی توانائی کے وسائل کے ساتھ ساتھ توانائی کی منتقلی کے اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے، صنعتی تعاونکی مضبوطی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری سلسلوں کی تعمیر جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button