متحدہ عرب امارات

دوران پرواز جانبحق ہونے والے یو اے ای کے مسافر کی لاش پاکستان سے بھارت بھیج دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

یو اے ای سے بھارت کی طرف سفر کرنے والے مسافر کی دوران پرواز موت کے بعد اس کی لاش پاکستان سے بھارت روانہ کر دی گئی۔

یو اے ای سے بھارت کی پرواز کے دوران مسافر کی طبیعت بگڑنے پر منگل کے روز طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔

انڈیگو کی پرواز شارجہ سے لکھنؤ جا رہی تھی جب اس میں سوار ایک مسافر کی طبیعت اچانک بگڑنے پر طیارے کا رخ کراچی ایئرپورٹ کیطرف موڑنا پڑا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ایئرلائن کی جانب سے جاری کیے بیان کے مطابق جب مسافر کو کراچی ایئرپورٹ پر لیجایا گیا تو ایئرپورٹ پر موجود میڈٰیکل ٹٰیم نے مسافر کی موت تصدیق کر دی۔

ایک پاکستانی اخبار نے جانبحق ہونے والے مسافر کی تصدیق حبیب الرحمان کے نام سے کی ہے اور اس کی عمر 67 سال تھی۔ اس دوران پرواز دمے کا شدید دورہ پڑا تھا۔ جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مسافر کی موت تصدیق ہونے کے بعد اسی پرواز کے ذریعے اس کی لاش بھارت روانہ کر دی گئی۔

طیارے کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی گئی:

نجی خبررساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے ایئر لائن کے ذرائع نے بتایا کہ مسافر کے بیمار ہونے کے بعد پائلٹ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایمرجنسی لینڈنگ اجازت مانگی۔ جس کے بعد ایئر لائن کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔ جہاز نے صبح ساڑھے پانچ بجے لینڈنگ کی۔

جہاں ایئرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے مسافر کا معائنہ کیا اور دل کے دورے کو اس کی موت کا وجہ قرار دیا۔ جس کے بعد میڈٰیکو لیگل کاروائی مکمل کی گئی پرواز کو ساڑھے آٹھ بجے کراچی سے احمد آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button