متحدہ عرب امارات

ممبئی ڈرگ کروز کیس: پولیس نے انسداد منشیات یونٹ این سی بی کے گواہ کرن گوساوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

خلیج اردو
31 اکتوبر 2021
ممبئی : پونے کی پولیس نے ہفتے کے دن حالیہ مشہور ممبئی ڈرگ کروز کیس میں انسداد منشیات یونٹ این سی بی کے گواہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گواہ پر متائثرین کو دھمکیاں دینے اور سازش رچانے کا الزام ہے۔

پونے سٹی پولیس نے بتایا ہے کہ گوساوی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420, 409, 506(2), 120(بی) اور آرمز ایکٹ 3(بی) کے تحت متاثرہ فریق کو دھمکیاں دینے اور سازش سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان کے خلاف اب تک یہ تیسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کرن گوساوی پہلے سے پولیس کی تحویل میں ہے جہاں وہ اسی طرح کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ پانچ نومبر تک پولیس کی تحویل میں ہوں گے۔

اس سے قبل اسے تعزیرات ہند کی دفعات 419, 420 کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ دفعات بھی ان پر لگائی گئے ہیں۔

گوساوی کو پونے پولیس نے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جہاں انہیں عدالت نے اٹھ دنوں کیلئے اسے پولیس تحویل میں دیا ہے۔

اسے اتوبر اٹھائیس کو کتراج کے علاقے سے صبح کے اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے 1.8 ملین بھارتی روپے کیلئے دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس کے خلاف اس سال 18 اکتوبر کو پالگھر کے کیلوا پولیس اسٹیشن میں پونے پولیس نے دھوکہ دہی کا مقدمہ بھی درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس نے لوگوں کو نوکریوں کیلئے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہڑپ لیے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button