خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

مشرف دبئی میں ہیں‘ سابق صدر کی راولپنڈی منتقلی کی خبریں درست نہیں

خلیج اردو: جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردیدکردی۔

پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

سابق صدر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنےکی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس سے قبل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

اطلاعات میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور وہ راولپنڈی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پرویز مشرف کی وجہ سے اسپتال کی سکیورٹی سخت کرنےکی خبریں بھی سامنے آئیں، اس حوالے سے بتایا گیا کہ معمول کے تحت سکیورٹی الرٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دبئی میں پرویز مشرف کی طبیعت کافی خراب تھی اور ان کے اہلخانہ کی جانب سے انہیں پاکستان منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

رواں ماہ کے وسط میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نےکہا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے، لیڈرشپ کا مؤقف ہےکہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی نےکرنا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button