متحدہ عرب امارات

ہمارے خوابوں کی تعمیل کا وقت قریب ، امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مریخ کی سطح پر ریکارڈ کی گئی آڈیو جاری کر دی

خلیج اردو
23 فروری 2021
واشنگٹن : امریکی خلائی تحقیق کےادارے ناسا نے سیارہ مریخ کی سطح پر ریکارڈ کی گئی پہلی آڈیو جاری کر دی ہے جس میں مریخ کی سطح پر چلنے والی ہوا کی مدھم سی آواز چند سیکنڈز کیلئے سنی جا سکتی ہے جو کہ مریخ جانے والی خلائی گاڑی پرسیویرینس نے ریکارڈ کی ہے ۔ ناسا نے اس سرخ سیارے پر خلائی گاڑی کی لینڈنگ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔

پرسیویرینس کے مائیکرو فون اور کیمرہ سسٹم کے انجینئر ڈیو گروئیل نے بتایا ہے کہ دس سیکنڈز تک سنائی دی جانے والی مدھم سی آواز مریخ کی سطح پر چلنے والی ہوا کی ہے جو مائیکروفون نے ریکارڈ کرکے یہاں زمین پر بھیجی ہے ۔

3 منٹ اور 25 سیکنڈز کے وڈیو کلپ میں خلائی گاڑی کو ہیٹ سے بچانے والے کور کو اترتے اور اس میں سے سرخ اور سفید رنگ کا پیرا شوٹ جو کہ 70.5 فٹ چوڑا ہے ، کھلتے ہوئے واض طور دکھایا گیا ہے ۔

ڈاکٹر مائیکل ویکٹن کا کہنا ہے کہ یہ بہترین ویڈیوز ہیں اور ہم انہیں پورا ہفتے دیکھ رہے ہیں ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button