متحدہ عرب امارات

کرونا صورت حال میں بہتری کے بعد ہندو برادری کو مذہبی تہوار منانے کی اجازت دیدی گئی

خلیج اردو
22 جولائی 2021
اسلام آباد : پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ہندو کونسل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملک میں ہندوؤں کو مذہبی تہوار منانے کی اجازت دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ہندوکونسل نےاین سی اوسی سے تہوار منانے کی اجازت مانگی تھی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کے اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد ہندو برادری کو سالانہ تہوار منانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اجازت نامہ اسپیشل کیس کے طورجاری کیا گیا۔

ہندو مذہبی تہوار دادا پربراہیم 21 جون سے 24 جون تک منایا جائے گا۔ سالانہ داداپربریہام تہوارویڑی جپ تھرپارکرمیں مناتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button