متحدہ عرب امارات

اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات فون پر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، ابوظہبی پولیس کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب یو اے ای کی رہائشیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات کسی کے ساتھ فون پر شیئر نہ کریں۔ ابوظہبی پولیس کی جانب سے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب جعل سازوں کی طرف بنائے گئے بینک کے جعلی موبائل میسج ایک بار پھر سے گردش کر رہے ہیں۔

حکام کی جانب سے ان میسجز کی بارے میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان میسجز میں میسج وصول کرنے والے شخص سے کہا جاتا ہے۔ اگر وہ اپنی ذاتی معلومات اپ ڈیٹ نہیں کرتے تو انکا بینک کارڈ بلاک کر دیا جائے گا۔ اور یہ ایک جعل سازی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے یہ ایسے میسج زیادہ تر موبائل فون پر ایس ایم ایس کی شکل میں یا واٹس ایپ پر بھیجے جاتے ہیں جن کا مقصد بینک کے صارفین کی ذاتی معلومات چرانا ہوتا ہے۔

اور ذاتی معلومات مل جانے کے بعد وہ صارف کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر کے رقم چرا سکتے ہیں۔

لہذ پولیس کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ فون پر کسی کو بھی اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات نہ دیںَ

اسکیم کیسے کیا جاتا ہے؟

پولیس کا کہنا  ہے کہ ایسے جعل ساز زیادہ تر ایسے میسج بھیجتے ہیں جس میں کہا جاتا ہے کہ اگر آپ نے اپنی ذاتی معلومات اپ ڈیٹ نہ کیں تو آپ کا کارڈ بلاک کردیا جائے گا۔  جس کے بعد وہ اس صارف کو ایک نمبر پر بات کرنے کا کہتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے اس سال کے شروع میں ایک بینک صارف کے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ 30 ہزار درہم چوری کر لیے گئے تھے۔ اس میں بھی صارف کو جعل سازوں نے یو اے ای سنٹرل بینک کے ملازم ظاہر کر کے اس کی ذاتی معلومات حاصل کیں تھیں۔

لہذا پولیس کی شہریوں کو درخواست ہے کہ وہ فون پر کسی کو بھی اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات نہ دیں کیونکہ حقیقت میں بینک والے کبھی بھی فون پر اپنے صارف کی ذاتی معلومات نہیں مانگتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button