متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:دیگر امارات کے مسافروں کی بھی ابوظہبی میں داخل ہونے پر اسکیننگ ہوگی

خلیج اردو 16دسمبر 2021

ابوظہبی: آئندہ اتوار سے متحدہ عرب امارات کے رہائیشوں کو بھی ابو ظہبی میں داخلے کیلئے بارڈر پوائنٹ پر ای ڈی ای اسکیننگ سے گزرنا ہوگا۔ای ڈی ای اسکینرز کے ذریعے کرونا کیسز کا پتہ لگایا جائے گا۔

اسکینر میں کورونا مثبت آنے والے افراد کو سائٹ پر موجود ٹیسٹنگ سینٹر بھیجا جائے گا جہاں پر  وہ بلکل فری اینٹیجن ٹیسٹ سے گرزیں گے۔انٹیجن ٹیسٹ کے نتائج 20 منٹ میں ملیں گے۔کورونا سکینرز کو پہلی بار جون میں مختلف شاپنگ مالز،رہائشی علاقوں اور زمینی و فضائی داخلی مقامات پر مثبت کیسز کی جانچ کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔

اینٹیجن ٹیسٹ میں ناک کی جھڑی کو اکٹھا کرکے اسے ڈھائی سے لیبل کیا جاتا ہے۔اینٹیجن ٹیسٹ کورونا کے باعث جسم میں موجود اینٹی باڈیز کی موجودگی کا 20 منٹ کے اندر پتہ لگاتا ہے۔

اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں اگر مسافر کا تعلق ابوظہبی سے ہے تو اسے ہاتھ میں ایک خصوصی رسٹ بینڈ پہنا کر گھر میں آئسولیٹ کیا جائے گا۔اگر اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافر کا تعلق کسی دوسری امارات سے ہے تو اسے واپس جاکر متعلقہ حکام کو اس بارے آگاہ کرنے کی ہدایت کی جائیگی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button