متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریں

کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم ، اومان نے اپنے بارڈر کھولنے کا فیصلہ کر لیا

خلیج اردو
دبئی : کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے ممالک نے احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہیں اور اپنے بارڈر بند کیے ہیں وہاں اومان نے اپنے بارڈر 29 دسمبر سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خلیج نیوز کے مطابق اومان اپنے زمینی ، بحریئ اور فضائی راستوں کو 29 دسمبر سے دوبارہ کھولے گا۔ تمام سیاحوں اور مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے کا کیا ہوا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہونا ضروری ہے۔ ایئرپورٹ پر منفی نتیجے کا سرٹیفیکٹ دینا ہوگا۔ ایئرپورٹ ہینچ کر کورونا کا ایک ٹیسٹ اور بھی کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ 21 دسمبر کو اومان نے ایک ہفتے کیلئے اپنے سرحدات بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ برطانیہ میں آنے والے کورونا کی نئی خطرناک شکل تھی جس سے شہریوں کو محفوظ بنانا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button