متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کی نئی قسم ، کورونا ویکسن ممکنہ طور پر کارآمد ہو سکتی ہے

خلیج اردو
30 دسمبر 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود نہیں ہیں جن سے معلوم ہو کہ کورونا وائرس کی ویکسین نئی سامنے آنے والی خطرناک قسم کے خلاف موئثر نہیں ہو گی۔

ہفتہ وار بریفنگ میں حکومتی عہدیداران نے کورونا وائرس کی نئی قسم پر زیادہ بات کی اور اس کے صد باب کی اہمیت پر زور دیا۔ اس حوالے سے برطانیہ کیلئے 40 ممالک نے اپنی پروازیں منسوخ کیں ہیں۔

احتیاط کیلئے تین گلف ممالک نے اپنے بارڈرز بند کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات حکومت کے ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی کا کہنا ہے کہ ریسرچرز یہ جان گئے ہیں کہ کوویڈ 19 کی پرانی قسم کے خلاف انسانی قوت مدافعت میں بہتری آئی ہے اور مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات آنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ احتیطای تدابیر اختیار کریں ۔ وہ گھروں میں قرنطینہ ہو اور اگر ان کو علامات ظاہر ہوں تو ڈاکٹروں کو دیکھائیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button