متحدہ عرب امارات

دبئی میٹرو کا ایکسپو 2020 روٹ:  میرینا سے ایکسپو 2020 کے مقام تک صرف 15 منٹ میں پہنچیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میٹرو کا ایکسپو 2020 روٹ خوبصورت ترین اور تمام جدید سہولیات سے آراستہ میٹرو اسٹیشنوں کا حامل ہوگا۔

اس روٹ کے ذریعے دبئی میرینا سے ایکسپو 2020 کی سائٹ پر محض 15 منٹوں میں پہنچا جا سکتا ہے۔

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے نجی خبررسا ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی میٹرو کے ایکسپو 2020 روٹ پر سال 2030 تک 2 لاکھ 75 ہزار مسافر سفر کر ہے ہوں گے۔

آر ٹی اے کا کہنا ہے ابتدائی طور پر ہم یومیہ 30 ہزار مسافروں کی امید کر رہے ہیں اور کچھ ماہ کے بعد اس روٹ کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 70 ہزار یومیہ تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جبکہ ریڈ لائن کوایکسپو سے کچھ ماہ پہلے مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے جمعے کے روز بھی آر ٹی اے چار نئے میٹرو اسٹیشنوں کو عام عوام کے لیے کھول دیا ہے۔ جن میں جبیل علی، دی گارڈنز، ڈیسکوری گارڈن اور الفرجان اسٹیشن شامل ہیں۔

دبئی میٹرو کی ریڈ لائن پر بنائے جانے والے چار اسٹیشنوں میں سے الفرجان اسٹیشن نے کو لیڈ سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔ اور وہ اس ٹیکنالوجی کو آنے والے پراجیکٹس کے لیے بھی استعمال کرتا رہے گا۔

دبئی میٹرو دنیا کی واحد میٹرو سروس ہوگی جسے لیڈ سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

دبئی میٹرو کے ریڈ لائن پر استعمال کی گئی ٹیکنالوجی ماحول دوست ہے جس سے ماحول کو متاثر کرنے والی گیسوں کا اخراج کم ہوگا۔

دبئی ایکسپو 2020 روٹ پر بنائے گئے چاروں اسٹیشنوں کو یکم جنوری 2021 کو عام عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔ جو جنہیں آنے والے مہینوں میں جمیرہ گالف اسٹیٹ، دبئی انویسٹمنٹ پارک اور دبئی ایکسپو 2020 سے منسلک کر دیا جائے گا۔

ان چاروں کو اسٹیشنوں کو زمین کا چار جز، زمین، پانی، آگ، اور ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔ اور دبئی ایکسپو 2020 اسٹیشن ان سب سے بڑ کر ہوگا، جسے ایکسپو سے کچھ ماہ پہلے کھولا جائے گا۔

ان تمام اسٹیشنوں پر اسمارٹ گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button