متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری: متحدہ عرب امارات نے 60 دن کے سیاحتی ویزوں کا دوبارہ سے اجراء شروع کر دیا

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں 60 دن کے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے ایک اعلان کے مطابق یہ انٹری پرمٹس متحدہ عرب امارات میں ویزہ اصلاحات کا حصہ ہے۔ 3 اکتوبر سے نافذ العمل ان اصلاحات کو ایڈوانسڈ ویزا سسٹم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سمارٹ ٹریول کے منیجنگ ڈائریکٹر عفی احمد نے کہا ہم ایک کلائنٹ کے لیے 60 دن کا وزٹ ویزا حاصل کرنے والے پہلے لوگوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ہم اس کیلئے 500 درہم کی فیس وصول کر رہے ہیں۔

دیگر ٹریول ایجنٹس نے بھی 60 دن کے وزٹ ویزوں کے اجراء کی تصدیق کی ہے۔ ڈیرا ٹریولز کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے کلائنٹ کے لیے دو ماہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔” "30 دن کے ویزے کے مقابلے بچوں کے ویزے کی قیمت میں کچھ فرق ہے۔”

پلوٹو ٹریولز کے بھرت ایڈسانی نے کہا کہ وہ ابھی بھی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کچھ وضاحتوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ 60 دن کا وزٹ ویزا نافذ ہو چکا ہے۔

ایڈوانسڈ ویزا سسٹم نے متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ریزیڈنسی اور انٹری پرمٹ میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ اپریل میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی طرف سے اعلان کردہ تفصیلات کے مطابق تمام داخلی ویزے جاری ہونے کی تاریخ سے 60 دن کے لیے درست ہیں۔

نئے انٹری پرمٹس میں ایک جاب ایکسپلوریشن انٹری ویزا شامل ہے۔ ایک کاروباری داخلے کے لیے، ایک پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا، رشتہ داروں یا دوستوں سے ملنے کے لیے ایک، ایک عارضی کام کے لیے اور ایک مطالعہ اور ٹریننگ کیلئے پرمٹس شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورازم ویزا سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اس کے لیے اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے اور یہ کسی شخص کو ملک میں 90 مسلسل دنوں تک رہنے کی اجازت دیتا ہے اور اس میں اتنی ہی مدت کے لیے توسیع کی جا سکتی ہے بشرطیکہ قیام کی پوری مدت ایک سال میں 180 دنوں سے زیادہ نہ ہو۔

اس ویزا کے لیے درخواست جمع کرانے سے پہلے چھ ماہ کے دوران غیر ملکی کرنسیوں میں $4,000 کا بینک بیلنس یا اس کے مساوی ہونے کا ثبوت درکار ہوتا ہے۔

جاب ایکسپلوریشن یا بزنس انٹری ویزا 60، 90 یا 120 دنوں کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔ ویزہ ان لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جنہیں پہلی، دوسری یا تیسری مہارت کی سطح میں درجہ بندی کی گئی ہے جو وزارت انسانی وسائل اور اماراتی کے مطابق ہے۔

حکام کے مطابق دنیا کی بہترین 500 یونیورسٹیوں کے نئے گریجویٹس بھی درخواست دے سکتے ہیں جس کیلئے کم از کم تعلیمی سطح بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button