خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

این وائی یو ابوظہبی کی نئی تحقیق کینسرکے علاج کو مزید موثر بناسکتی ہے

خلیج اردو: بیالوجی کے پروفیسر ،نیویارک یونیورسٹی ابوظہبی (این وائی یو اے ڈی) میں ریسرچ کے سینئر وائس پرووسٹ اور متحدہ عرب امارات کے شہری سهام الدين كلداری کی قیادت میں ایک ٹیم نےاینٹی کینسر تھراپی کے دوران اے ایم پی-

ایکٹیویٹڈ پروٹین کناز (اے ایم پی کے)میں ایک نئی ساختی تبدیلی دریافت کی ہے جس سے کینسر کے زیادہ موثر علاج میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔

اے ایم پی کے عام طور پر سیلولر انرجی سینسر کے طور پر کام کرتا ہے جو جسم میں توانائی کی کمی کے وقت متحرک ہوتا ہے۔ ایک بار متحرک ہونے کے بعد، اے ایم پی کے سیل میں ایسے افعال کا آغاز کرتا ہے جو توانائی کے توازن کو بحال کرتے ہیں۔

اے ایم پی کے اہم اجزا دو قسم کے انسو فارم اے ایم پی کے ون اور اے ایم پی کے ٹو پرپر مشتمل ہے۔

یہ نتائج طبی اور حیاتیاتی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان سے محققین کو ایک ایسی دوا تیار کرنےمیں مدد ملے گی جو خاص طور پر نیوکلئس کے اندر کلیویڈ اے ایم پی کے کو نشانہ بناتی ہے، جس سے موجودہ کیموتھراپی یا ریڈیو تھراپی کی تاثیر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے كلداری نے کہاکہ بائیو میڈیکل ریسرچ اور کلینیکل ایپلی کیشنز میں ترقی کے باوجود، کینسر دنیا بھر میں تاحال موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

زیادہ تر اینٹی کینسر ادویات کینسر کے خلیات میں موت کا باعث ہیں۔ تاہم، تھراپی کے خلاف مزاحمت بنیادی طور پر محدود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیل کلچر کے ماڈلز پر مبنی ہماری تحقیق میں، ہم نے دیکھا کہ نیوکلئس میں موجود کلیویڈاے ایم پی کے ون کینسر مخالف ادویات کی وجہ سے سیل کی موت سے تحفظ فراہم کرتا ہے، جس کی وجہ سے کیموتھراپی کے خلاف مزاحمت ہوتی ہے۔

یہ تحقیق ڈنڈی یونیورسٹی کے سکول آف لائف سائنسز کے پروفیسر گراہم ہارڈی کے تعاون سے کی گئی ۔ اس حوالے سے این وائی یو اے ڈی کے محقق اور تحقیقی مقالے کے سینئر مصنف فيصل ثايولاثيل نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اے ایم پی کے–α1 کو انکوڈنگ کرنے والا جین انسانی کینسر میں کثرت سے بڑھا ہوا ہے۔

ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ اس طرح کے ٹیومر میں جینومک عدم استحکام کیسپیس کلیویج اور اے ایم پی کے–α1 کی جوہری برقراری کو بڑھاوا دے سکتا ہے۔ اس طرح ٹیومر کے خلیوں کو موت سے بچاتا ہے۔

این وائی یو اے ڈی کے محقق اور تحقیق کے پہلے مصنف انیس رحمان نے کہا کہ کلیویڈ اے ایم پی کے–α1 کے کمپارٹمنٹ کے مخصوص افعال کی بہتر سمجھ ہمیں علاج کے طبی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد دے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button