پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا حکم نامہ جاری- کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا

سی اے اے نے ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگری بی اور کیٹیگری سی فہرست کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے نئے حکم نامے کے مطابق سفری پابندیوں والے ممالک کی کیٹیگری بی اور سی فہرست کو ختم کیا جا رہاہے۔ پاکستان آنے والوں کے لیے 48 گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی اے اے نے ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگری بی اور کیٹیگری سی فہرست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس پر 5 جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔نئے حکم نامے کے مطابق یورپی ملکوں سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یورپی ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔
ہوٹل یا کسی مخصوص جگہ پر قرنطینہ کے اخراجات مسافر کو خود برداشت کرنے ہوں گے۔ سول ایوی ایشن کے نئے حکم نامے کا اطلاق 5 جنوری سے ہو گا۔ خیال رہے کہ مسافروں پر ویکسینیشن کی پابندی سے متعلق کوئی نیا حکم جاری نہیں کیا گیا۔ 14 دسمبر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر مختلف ممالک نے مختلف نوعیت کی سفری پابندیاں بھی عائد کررکھی ہیں جبکہ اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کی وجہ سے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button