متحدہ عرب امارات

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو نئی وسعتوں پر لے جانے کی خواہش کا اظہار

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کے دن ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبہی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے تہنیتی پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں مسٹر شہباز کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے برادر اسلامی ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مختلف شعبوں میں بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ستر سالہ شہباز شریف نے پیر کے روز صدر ہاؤس میں باضابطہ طور پر وزارت اعظمی کا حلف اٹھایا اور انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد ان کی جگہ وزیر اعظم ہاؤس سنبھالا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button