متحدہ عرب امارات

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹنگ کا نیا اصول نافذ

پاکستان ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، سوڈان ، روس اور برازیل جیسے بعض ممالک سے آنے والے مسافروں کو لازمی جانچ سے گزرنا ہوگا

کورونا وباء کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹنگ کا نیا اصول نافذ کردیا گیا ، جس کے تحت دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اب کچھ پروازوں پر آنے والے مسافروں کے بے ترتیب پی سی آر ٹیسٹ کرے گا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق برازیل، ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا ، سوڈان روس اور پاکستان جیسے بعض ممالک سے آنے والے مسافروں کو لازمی جانچ سے گزرنا ہوگا ، مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو 48 گھنٹوں کے اندر ٹیسٹ کے لیے QR کوڈ کے ساتھ منفی کورونا پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا-

مسافروں کو روانگی کے چھ گھنٹے کے اندر ہوائی اڈے پر ٹیسٹ کے لیے QR کوڈ کے ساتھ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پیش کرنی چاہیے ، جن لوگوں کا ٹیسٹ مثبت آیا انہیں پہلے PCT ٹیسٹ کے وقت سے دس دن کے لیے قرنطینہ میں رکھنا چاہیے PCR ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آتا ہے تو مسافروں کو اب خود کو الگ تھلگ رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پروازوں پر آنے والے مسافروں کی اضافی جانچ کی جا رہی ہے جو اسکریننگ لسٹ میں نہیں ہیں ، ایمریٹس کی ویب سائٹ پر مذکور پروازوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہیں ، جب کہ اضافی احتیاطی تدابیر کے ایک حصے کے طور پر دبئی ایئرپورٹ بعض پروازوں کی آمد پر بے ترتیب ٹیسٹ کر سکتا ہے، ان مسافروں کے پاس آمد سے پہلے لازمی ICA اور GDRFA کی منظوری بھی ہونی چاہیے، اس کا اطلاق ان مسافروں پر نہیں ہوتا جن کے پاس دوسرے ویزے ہیں، جیسے کہ نئے جاری کردہ رہائشی یا ملازمت کے ویزے ، مختصر قیام یا طویل قیام کے ویزے ، دس سالہ یو اے ای گولڈن ویزا کے حاملین، سرمایہ کار یا پارٹنر ویزا، وزٹ ویزا یا آمد پر ویزا کے اہل افراد بھی اس پابندی کی زد میں نہیں آتے۔

مزید برآں ، برطانیہ سے آنے والے مسافروں نے تصدیق کی کہ ان کی آمد پر DXB میں ٹیسٹ کروائے گئے ، برطانیہ ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے جہاں پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہے تاہم برطانیہ سے دبئی جانے والے تمام مسافروں کے پاس روانگی سے 72 گھنٹے سے زیادہ پہلے کورونا کا منفی پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button