خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں داخلے کے نئے اصول: کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ، ویکسینیشن اور دیگرضروریات کی وضاحت کردی گئی۔

خلیج اردو: ابوظہبی میں حکام نے متحدہ عرب امارات کے اندر سے کسی امارات میں جانے کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں داخل ہونے کے لیے کووِڈ کے ویکسینیٹڈ رہائشیوں اور زائرین کے پاس ان کے AlHosn ایپ پر گرین پاس ہونا ضروری ہے جبکہ ویکسینیٹڈ افراد کے لیے، منفی PCR ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانا لازمی ہے۔

نئے قوانین جمعرات، جو 30 دسمبر سے لاگو ہوں گے، اسکے مطابق متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے تمام دیگر افراد کو بھی EDE اسکین سے گزرنا ہوگا۔

گرین پاس کیا ہے اور اسے کیسے فعال کیا جاتا ہے؟

کووڈ ویکسینیٹڈ رہائشیوں اور مہمانوں کا پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج آنے کے بعد الحسن ایپ پر گرین سٹیٹس 14 دنوں کے لیے فعال ہو جاتا ہے۔ اس مدت کے بعد، گرے سٹیٹس ہو جاتآ ہے، جب تک کہ PCR ٹیسٹ کا دوسرا منفی نتیجہ حاصل نہ ہو جائے۔

نان ویکسینیٹڈ باشندے دارالحکومت میں کیسے داخل ہو سکتے ہیں؟

جن لوگوں کو ویکسین جاب نہیں ملی ہے انکو داخلے کے 96 گھنٹے کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

سیکنڈ بارڈر چیک کی ضرورت کیا ہے؟

متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی کا سفر کرنے والوں کو بھی سرحدی مقامات پر EDE اسکین کرنے کی ضرورت ہوگی۔ سرحد پر اہلکار مسافروں کو اسکین کرنے کے لیے موبائل ڈیوائس کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ آلہ ممکنہ مثبت کیسوں کا پتہ لگانے کے لیے برقی مقناطیسی لہروں میں تبدیلیوں کی پیمائش کرتا ہے۔ اگر ممکنہ کوویڈ کیس کا پتہ چلا ہے تو، مسافروں کو سائٹ پر موجود ٹیسٹنگ سنٹر میں ناک کے اینٹیجن ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔

اگر آپ ابوظہبی کے رہائشی ہیں تو، آپ پر سرکاری صحت محکمے کیجانب سے آئسولیشن کے سرکاری رہنما خطوط لاگو ہوتے ہیں۔ آپ کو کلائی پر پٹی باندھی جائے گی اور آپ کو آپ کے گھر یا کسی مناسب رہائش میں آئسولیشن کا دورانیہ گزارنے کے لیے بتایا جائے گا۔

اگر آپ کسی اور جگہ سے ہیں، تو آپ کو امارات میں واپس جانا ہوگا جہاں سے آپ نے سفر شروع کیا تھا، تاہم، آپ اپنے ٹیسٹ کے نتائج کے بارے میں متعلقہ ہیلتھ اتھارٹی کو مطلع کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button