
خلیج اردو
27 اگست 2021
دبئی : سمندرپار پاکستانی اب اپنے ملک میں گھر خریدنے کا خواب پورا کر سکیں گے۔ اس ہفتے میں ان کیلئے مرکزی بنک کی جانب سے ہاؤسنگ فنانس اسکیم کی لانچنگ کی جائے گی۔
جمعہ کے دن وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار نو ملین پاکستانیوں کیلئے اپنی نوعیت کی پہلی ہاؤسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے۔
Roshan Apna Ghar is yet another great initiative for our overseas Pakistanis by @StateBank_Pak & @FinMinistryPak#RoshanApnaGhar by #RoshanDigitalAccount offers a Digital & repatriable solution for overseas Pakistanis' real estate investment & mortgage financing needs in Pak
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) August 24, 2021
پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بنک کے ساتھ تعاون میں یہ منصوبہ شروع کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان ایک تقریب سے خطاب کریں گے جو روشن اپنا گھر کے نام سے ہوگی اور ایسے میں جب روشن ڈیجیٹکل اکاؤنٹس دو بلین ڈالر تک پہنچی ہے۔
جمعہ کو ایک بیان میں مرکزی بینک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جائیداد کے حصول کیلئے اورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک نئی اسکیم روشن اپنا گھر لانچ کرے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ غیر مقیم پاکستانی اب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں گھر خرید سکتے ہیں یا فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک بڑا اقدام ہے جو 10 ستمبر 2020 کو پاکستان میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا ۔ یہ اکاؤنٹس نوے لاکھ سے زائد غیر مقیم پاکستانیوں کو جدید بینکاری حل فراہم کرتے ہیں جو پاکستان میں بینکنگ ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں کرنے کے خواہاں ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جائیداد کی فروخت کی صورت میں سرمایہ کاری کی گئی اصل رقم بغیر کسی اجازت کے بیرون ملک بھیجی جا سکتی ہے۔
Source : Khaleej Times