متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا سائبر کرائم قانون : سوشل میڈیا پر فیک نیوز یا افواہیں شائع کرنے پر 100 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نئے سائبر کرائم قانون نے بتایا ہے کہ جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارہ لینا سنگین جرم ہے جس کی سزا 100000 درہم اور ایک سال کیلئے جیل کی سزا سنائی جائے گی۔

نئے قانون کے مطابق خلاف ورزی پر سزا دو سال قید اور کم از کم 200,000 درہم جرمانہ تک سزا دی جائے گی۔ ہے اگر جرم وبائی امراض، ہنگامی حالات اور بحرانوں کے دوران کیا گیا ہو۔

سائبر کرائمز کا مقابلہ کرنے سے متعلق 2021 کے وفاقی فرمان کے قانون نمبر 5 انٹرنیٹ کے نئے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے 2012 کے وفاقی قانون 5نمبر میں بڑی ترامیم کی گئی ہے۔ یہ قانون 2 جنوری 2022 سے لاگو ہوگا۔

تجدید شدہ قانون کے تحت صرف پبلشرز نہیں بلکہ غلط معلومات کا اشتراک کرنے والے آن لائن صارفین بھی جرم کا حصہ ہونگے۔ یہ ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ موصول ہونے والی معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کرے ۔

جعلی خبریں قارئین کیلئے اس کی صداقت کی تصدیق کیے بغیر شیئر کرنے کیلئے کس طرح پرکشش ہوتی ہیں جو غیر ارادی طور پر خوف و ہراس کا باعث بن سکتی ہیں۔

آرٹیکل 54 میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جعلی خبروں کو پبلش کرنے یا دوبارہ شیئر کرنے یا پھیلانے کیلئے الیکٹرانک روبوٹ کا استعمال یا اس میں ترمیم کرنے والے کو دو سال قید کی سزا ہو سکتی ہے یا 100,000 جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتیں ہیں۔

خلاف ورزی کرنے والوں 30 ہزار سے 300 ہزار درہم تک سزا دی جائے گی اور ایک سال قید کی سزا دی جائے گی اگر وہ ایسا مواد شائع کریں جو میڈیا کے کانٹنٹ کی کیٹگری میں نہ آتا ہو۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button