متحدہ عرب امارات

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کا نیا ویزہ مرکز کھول دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک نیا ویزا سینٹر کھولا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر سالم الخدیم ال دھنانی بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، سندھ حکومت کے کئی سینئر افسران اور پاکستانی تاجروں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران اپنی تقریر میں ال دھنانی نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان بانی والد مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کے دور سے مضبوط تاریخی تعلقات کو یاد کرتے ہوئے اسے سراہا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ویزا سینٹر جو کہ ایشیا کا سب سے بڑا مرکز ہے جو جدید ترین بین الاقوامی معیارات کے مطابق ممتاز قونصلر خدمات فراہم کرے گا۔

یہ مرکز بندرگاہوں پر الیکٹرانک گیٹس کے ذریعے پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کسٹمر سروس کی سطح کو بہتر بنانے اور ویزا جاری کرنے سے متعلق تمام انتظامی خدمات فراہم کرنے کے فریم ورک کے حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسمائیل نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کی جانے والی کوششوں پر یو اے ای کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی۔

تقریب کے شرکاء نے ویزہ مرکز میں ویزا جاری کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے نظام کو ایک بہترین نظام کے طور پر سراہا جو درخواست جمع کرانے اور ویزا جاری کرنے کیلئے وقت کو کم کرتا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button