متحدہ عرب امارات

ابوظہبی اسلامک بینک نے ہفتے میں چھ دن کام کا اعلان کر دیا

خلیج اردو 27 دسمبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں آئندہ برس کے آغاز سے نیا ویک اینڈ پلان نافذالعمل ہوگا جس کے مطابق سرکاری ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ والے دن دوپہر 12 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔

 

ابوظہبی اسلامک بینک نے بھی ویک اینڈ پلان کو اپنانے کا اعلان کردیا۔ابوظہبی اسلامک بینک کی تمام شاخیں ہفتے میں 6 دن کھلی رہیں گی۔بینک کے دفاتر ہفتے میں ساڑھے چار دن کام کے شیڈیول کو اپنائیں گے جس میں جمعہ کو آدھا دن جبکہ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی شامل ہے۔بینک کی کال سینٹر سروس 24/7 میسر ہوگی۔

 

بینک کے مطابق نئے شیڈیول پر منتقلی ملک کی بین الاقوامی مسابقت کی حمایت کرنا اور کاروباری افراد اور عام شہریوں کیلئے دنیا بھر میں تجارت اور کاروبار کو آسان کرنا ہے۔بینک کی متحدہ عرب امارات سے باہر کی برانچز مقامی اوقات کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گی۔

 

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو جمعہ سمیت ہفتے میں چھ دن کھلے رہنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button