متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ : دبئی نے ادا شدہ پارکنگ کے آیام ، فلوئٹنگ پل کی بندش کے اوقات کا اعلان کردیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات نئے سال سے نئے ورک ویک کو اپنائے گا۔ حکومتی محکموں کے اوقات تبدیل ہوں گے۔ جمعہ کو آدھے دن اور ہفتہ و اتوار کو مکمل چھٹی ہوگی۔ یوں ویک اینڈ تبدیل ہوگا۔

اس تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے ادا شدہ پارکنگ اور فلوئٹنگ بریج کے آیام اور اوقات کا اعلان کیا ہے۔

ان نئے اوقات کا اطلاق پیر کے روز تین جنوری 2022 سے ہوگا۔

ادا شدہ پارکنگ :
اگلے کسی نوٹس تک موجودہ سسٹم ہی برقرار رہے گا۔ پارکنگ صرف جمعہ کو فری ہوں گی۔ دیگر سرکاری چھٹیوں پر یا عوامی تعطیلات پر پارکنگ مفت ہوگی۔

فلوئٹنگ بریج :
2 فروری 2022 سے پل کے اوقات میں تبدیلی ہوگی۔ یہ ہفتے سے پیر تک شام دس بجے سے صبح چھ بجے تک کھلا رہے گا۔
کسٹمر سروس سنٹرز :
یہ مراکز پیر سے جمعرات تک صبح اٹھ بجے سے ساڑھے سات بجے تک کھلے رہیں گے۔ وہ ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button