متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ : دبئی نے ویزہ میڈیکل سنٹرز ، اسپتال اور کرونا وائرس ٹیسٹنگ سنٹرز کے حوالے سے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی ہیلتھ اتھارٹی ڈی ایچ اے نے اعلان کیا ہے کہ نئے ورکنگ اوقات متحدہ عرب امارات کے نئے ویک اینڈ کی شروعات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ ساڑھے چار دنوں تک جمعہ کو آدھے دن ، ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

کرونا وائرس ٹیسٹنگ سنٹرز :
الناصر کلب سنٹر ہفتے کے دنوں میں صبح 7.30 سے شام 3.30 تک کام ہوگا۔ ایمریٹس کا مال سنٹر تمام دنوں میں صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک ہے۔

میڈیکل فٹنس سنٹرز :

راشدیہ، الکرامہ اور سالم سمارٹ سینٹرز پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو اوقات کار صبح 7.30 بجے سے دوپہر تک ہیں۔

الکوز، بر دبئی، النہضہ، الغرض، اور ال یالیس مراکز پیر سے جمعرات صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک کام کریں گے۔ جمعہ کو مراکز دو شفٹوں میں کام کریں گے جس میں ایک شفٹ صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوسری شام 4 بجے سے رات 8.30 بجے تک رہے گی۔

الدفرا ، اللائیسلی ایئرلائنز اور نالج ویلج سنٹر پیر سے جمعرات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک کھلیں گے۔ جمعہ کے روز کام کے اوقات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔

جی اے ایف زیڈ اے دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر اور ایمریٹس سینٹر پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ جمعہ کو اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک ہوں گے۔

زبیل سنٹر میں پیر سے جمعرات تک کام کے اوقات صبح 7.30 بجے سے رات 10 بجے تک ہیں۔ جمعہ کو آپریٹنگ اوقات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہیں۔

لینڈ ڈپارٹمنٹ سینٹر صرف پیر، بدھ اور جمعرات کو صبح 7.30 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک کھلے گا جبکہ المحیسنہ سینٹر اتوار سے جمعرات تک اور صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

اسپتال :
اسپاتلوں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس سارا دن چوبیس گھنٹے کام کریں گے جبکہ راشد اسپتال اور دبئی اسپتال کے خصوصی کلینک میں کام کے اوقات صبح 7.30 بجے سے رات 10 بجے تک ہوں گے۔ اسٹاف شفٹوں میں کام کرے گا۔

راشد اسپتال میں وزٹ کے اوقات شام 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور دبئی اسپتال میں شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوں گے۔

لطیفہ اسپتال میں آؤٹ پیشنٹ کلینک سوموار سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کام کریں گے۔ کلینک جمعہ کو صبح 8 بجے سے رات 11.30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ مریضوں کے وزٹ کے اوقات دو شفٹوں میں ہوں گے جس میں صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اور شام 7 بجے سے رات 8 بجے تک ہونگے۔

ہٹہ اسپتال میں آؤٹ پیشنٹ کلینک کے اوقات پیر سے جمعرات تک صبح 7.30 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک اور جمعہ کو دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک کام کریں گے۔ مریضوں کیلئے ملاقات کے اوقات پیر سے جمعرات صبح 7.30 بجے سے دوپہر تک اور پھر شام 4 بجے سے رات 8 بجے یا دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے (جمعہ) تک ہوں گے۔

پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹرز :
ناد الحمر، البرشہ، الخوانیج، البیدا اور دبئی ایئرپورٹس ہیلتھ سینٹرز چوبیس گھنٹے کام کرتے رہیں گے جبکہ زیادہ تر دیگر بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز پیر سے جمعرات تک صبح 7.30 بجے سے رات 10 بجے تک اور جمعہ کو، صبح 7.30 سے دوپہر 12 بجے تک کام کریں گے۔

دوسری طرف السایلی ہیلتھ سنٹر، المظہر ہیلتھ سنٹر اور ابو حائل ہیلتھ سنٹر بھی اتوار کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک کام کریں گے۔

اسپیشلائزڈ سنٹرز :
مخصوص اسپتالوں کے سنٹرز جیسے دبئی ذیابیطس سینٹر، دبئی سینٹر فار کمپلیمنٹری میڈیسن، دبئی کورڈ بلڈ اینڈ ریسرچ سینٹر اور سینئر سٹیزنز ہیپی نیس سینٹر، اتوار سے جمعرات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک کام کریں گے۔ جمعہ کے روز مراکز صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کام کریں گے۔

دبئی تھیلیسیمیا سینٹر میں مریضوں کے کام کے اوقات پیر سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے رات 9.30 بجے تک ہوں گے۔ یہ سنٹر جمعہ کو صبح 8 بجے سے رات 8.30 بجے تک کھلا رہے گا۔ سوموار سے جمعرات تک بیرونی مریضوں کے کام کے اوقات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک ہوں گے اور سنٹر جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک کھلا رہے گا۔

دبئی فرٹیلیٹی سنٹر پیر سے جمعرات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 3.30 بجے تک کام کرے گا۔ جمعہ کے روز اوقات صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ ویک اینڈ تک صبح 10 بجے سے دوپہر تک یہ مراکز ملاقات کی بنیاد پر کام کرے گا۔

دبئی سینٹر برائے فزیوتھراپی اور بحالی پیر سے جمعہ 7.30 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرے گا۔ اتوار کو مرکز صبح 9.30 بجے سے شام 7.30 بجے تک کام کرے گا جبکہ دبئی بلڈ ڈونیشن سینٹر صبح 7 بجے سے رات 8.30 بجے تک کھلا رہے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button