متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ : ٹیکسیوں کیلئے پیک اوورز کے کرایوں کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ٹیکسیوں کیلئے تجدید شدہ شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں جب ایمریٹس میں ویک اینڈ تبدیل ہوا ہے تو ٹیکسیوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔

آر ٹی اے نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ویک اینڈ کی تبدیلی کے فیصلے کے مطابق دبئی میں ٹیکسیوں کے اوقات کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں مطلع کرنا چاہتا ہے۔ آپ آسان اور آرام دہ سفر کیلئے ذکر کردہ اوقات کے دوران آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں۔

یکم جنوری 2022 سےمتحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے دیگر ممالک کی مناسبت سے اپنے ورک ویک کو اتوار سے جمعرات سے بدل کر پیر سے جمعہ کر دیا ہے۔ یہ اصول ہر امارات کے وفاقی اور مقامی دونوں سطحوں پر لاگو تھا۔

ویک اینڈ میں تبدیلی کے نتیجے میں پبلک سیکٹر کے اداروں نے عوام کی جانب سے اپنی خدمات کے مطالبے کے مطابق اپنی سروس کے اوقات اور چارجز پر نظر ثانی کی۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ صبح اٹھ سے دس بجے تک اور شام میں چار بجے سے اٹھ بجے تک 12 درہم تک کرایہ ہوگا جو پیر سے جمعرات تک ہوگا۔

جمعہ کے دن پیک اوورز میں صبح اٹھ سے دس بجے تک اور شام چار بجے سے بارہ بجے تک جبکہ ہفتے اور اتوار کو پیک اوور شام چار بجے سے رات بارہ بجے تک ہوگی۔

پیک اوورز ان اوقات کو کہا جاتا ہے جس میں ٹیکسیوں کی مانگ زیادہ ہوتی ہے اور جس میں کرایہ بارہ درہم سے شروع ہوتا ہے۔

جب پیک اوور گزر جاتے ہیں تو امارات میں ٹیکسی کی کم مانگ ہوتی ہے۔ اس طرح کرایہ 5 درہم تک کم سے شروع ہوتا ہے۔ لیکن ایئرپورٹ یا پورٹ رشید سے ٹیکسی لینے والے لوگوں کیلئے ٹیکسی کی قسم کے لحاظ سے کرایہ 20 درہم اور 25 درہم کے درمیان ہے۔

جب ویک اینڈ میں تبدیلی کی گئی تھی تو آر ٹی اے نے اعلان کیا تھا کہ ریڈ اور گرین لائنز پیر سے جمعرات صبح 5 بجے سے 1.15 بجے تک کام کریں گی۔

میٹرو لائنیں جمعہ اور ہفتہ کو صبح 5 بجے سے 2.15 بجے تک چلیں گی۔ اتوار کو میٹرو صبح 8 بجے سے 1.15 بجے تک سروس میں رہے گی جبکہ ٹرام کی سروس کے اوقات پیر سے ہفتہ صبح 6 بجے سے صبح 1 بجے تک ہیں۔ اتوار کو ٹرام صبح 9 بجے سے 1 بجے تک سروس میں رہتی ہے۔ اور جمعہ اور عام تعطیلات پر پارکنگ مفت ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button