خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا نیا ویک اینڈ: دبئی میں ٹیکسی کے کرایوں کیلئے پیک ٹائمز پر نظر ثانی کردی گئی۔

خلیج اردو: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ویک اینڈ میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے امارات میں ٹیکسی کے کرایوں کیلئے پیک اوقات کا اعلان کردیا۔

اتھارٹی نے پیر کو جاری کی گئی اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ "آر ٹی اے آپ کوویک اینڈ کے دنوں کو تبدیل کرنے کے فیصلے کے مطابق دبئی میں ٹیکسیوں کے پیک اوقات کی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں مطلع کرنا چاہتا ہے۔ آپ آسان اور آرام دہ سفر کے لیے ذکر کردہ اوقات کے دوران آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں،” ۔

یکم جنوری 2022 سے، متحدہ عرب امارات نے دنیا بھر کے دیگر ممالک کی مناسبت سے اپنے ورک ویک کو اتوار-جمعرات سے بدل کر پیر-جمعہ (آدھا دن) کر دیا ہے۔ یہ اصول ہر امارات کے وفاقی اور مقامی دونوں سطحوں پر لاگو ہے۔

ویک اینڈ میں تبدیلی کے نتیجے میں، پبلک سیکٹر کے اداروں نے عوام کی جانب سے اپنی خدمات کے مطالبے کے مطابق اپنی سروس کے اوقات اور چارجز پر نظر ثانی کی۔


روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا کہ 12 درہم کرایہ پیر سے جمعرات کے دوران صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے اور شام 4 بجے سے شام 8 بجے تک لاگو ہوگا۔

جمعہ کے روز، پیک ٹائم کا کرایہ صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہوگا۔ ہفتہ-اتوار ویک اینڈ پر، پیک اوقات شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہوتے ہیں۔
پیک ٹائمز زیادہ تر اس وقت ہوتے ہیں جب کافی مانگ ہوتی ہے اور بہت سارے لوگ ٹیکسیاں بک کر رہے ہوتے ہیں اور کرایہ 12 درہم سے شروع ہوتا ہے۔

آف پیک اوقات کے دوران، امارات میں ٹیکسی کی کم مانگ ہوتی ہے، اس طرح کرایہ 5 درہم تک کم سے شروع ہوتا ہے۔ لیکن ہوائی اڈے یا پورٹ رشید سے ٹیکسی لینے والے لوگوں کے لیے، ٹیکسی کی قسم کے لحاظ سے کرایہ 20 اور 25 درہم کے درمیان ہے۔
رائیڈرز نقد، کریڈٹ کارڈ، نول کارڈ، کریم ایپلیکیشن، ایپل پے یا سام سنگ پے کے ذریعے کرایوں کو طے کر سکتے ہیں۔

ویک اینڈ میں تبدیلی کے ساتھ، آر ٹی اے نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ریڈ اور گرین لائنز پیر سے جمعرات صبح 5 بجے سے 1.15 بجے تک کام کریں گی۔ میٹرو لائنیں جمعہ اور ہفتہ کو صبح 5 بجے سے 2.15 بجے تک چلیں گی۔ اتوار کو میٹرو صبح 8 بجے سے 1.15 بجے تک سروس میں رہے گی۔ جبکہ ٹرام کی سروس کے اوقات پیر سے ہفتہ صبح 6 بجے سے صبح 1 بجے تک ہیں۔ اتوار کو، ٹرام صبح 9 بجے سے 1 بجے تک سروس میں رہتی ہے جبکہ جمعہ اور عام تعطیلات پر پارکنگ مفت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button