متحدہ عرب امارات

نیا ویک اینڈ نظام : شارجہ نے عوام کو بڑی رعایت دیتے ہوئے مفت پارکنگ کے آیام بڑھا دیئے ، نئی ٹائمنگ متعارف

خلیج اردو
شارجہ : نئے سال سے شارجہ ایسے کام کے اوقات کار پر منتقل ہورہا ہے جہاں ہفتے میں صرف چار دن کام کے اور باقی تین دنوں کا ویک اینڈ ہوگا۔

اس کو مدنظر رکھتے ہوئے شارجہ میں ادا شدہ پارکنگ کے آیام اور اوقات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئے سال سے شارجہ چار دنوں کے کام کے ہفتے پر منتقل ہوگا۔ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹیاں ہونگی۔

شارجہ بلدیہ کے مطابق پبلک پارکنگ اتوار سے جمعرات تک عوامی پارکنگ مفت رہے گی۔ یہ اب جمعہ کو بھی بلیو نشانات کے علاوہ باقی جگہوں پر مفت ہوگی۔

شارجہ نے چار دنوں کے اوقات کار پر مشتمل نیا ویک اینڈ نظام اپنایا ہے جبکہ باقی امارات ساڑھے چار دنوں کے ہفتے پر منتقل ہوں گے۔

اس سے قبل دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے اعلان کیا تھا کہ جمعہ کے علاوہ باقی ہفتے ملک میں پارکنگ سروسز کیلئے ادائیگی لازمی ہوگی۔ صرف جمعہ یا عوامی تعطیل کے دن میں پارکنگ مفت ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button