متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا ویک اینڈ : جمعہ کے دن بہت سی آسانیاں ، آپ گھر سے کام کر سکتے ہیں یا کام کے اوقات میں لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے

خلیج اردو
دبئی : وہ ملازمین جو دفاتر سے دور رہتے ہیں اور انہیں جمعہ کے دن کی وجہ سے دفاتر آنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو ایسے افراد یہ اجازت دی جائے گی کہ وہ گھروں سے جمعہ کے دن کام کریں۔ یہ اس کے بعد سامنے آنے والی ہدایات ہیں جب وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے نئی ریموٹ ورکنگ ریگولیشن کا اجراء کیا ہے۔

نئے ویک ورکنگ سسٹم میں سرکاری ملازمین اور نجی شعبے کے کچھ اسٹاف کو جمعہ کو آدھے دن کام کرتے نظر آئیں گے۔ جمعہ کا آدھا دن، ہفتہ اور اتوار ملک میں نیا ویک اینڈ ہے۔

جمعہ کے دن وفاقی حکومت کے ادارے لچکدار کام کے اوقات اور گھر سے کام کرنے کے اختیارات کو اپنا سکتے ہیں۔ یہ یقینی بنانا ہوگا کہ کم از کم 70 فیصد ملازمین عوام کی خدمت کے لیے دفاتر میں موجود ہوں اور معاملات زندگی کی ہموار روانی کو یقینی بنائیں۔

یہ یقینی بنایا جائے کہ متعلقہ سروسز دینے والا ادارہ اس نوعیت کا ہے کہ اس میں کام گھر سے کیا جا سکتا ہے۔ اس کیلئے انہیں اپنے منیجر سے پیشگی اجازت لینی ہوگی۔

نیا ورک سسٹم رواں سال کے آغاز سے شروع ہو چکا ہے۔ اس کا مقصد ملازمین کو بہت لائف اسٹائل دینا اور ان کی ذہنی صحت کا خیال رکھنا ہے۔

اس میں جب ملک میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل چھٹی اور جمعہ کو آدھے دن کی چھٹی ہے، کچھ اداروں نے صرف ہفتہ اور اتوار کو چھٹی رکھی ہے اور جمعہ کو آدھے دن کی چھٹی نہیں ہے۔

وفاقی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے پیر سے جمعرات کے کام کے دن صبح 7.30 بجے شروع ہوتے ہیں اور 3.30 بجے ختم ہوتے ہیں۔ جمعہ کے اوقات کار صبح 7.30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہیں۔

نماز جمعہ اور خطبہ دوپہر 1.15 بجے کے بعد مقرر کیا گیا ہے تاکہ ملازمین اجتماعی عبادت کا حصہ بن سکیں۔ پرائیویٹ کمپنیاں عملے کو دوپہر کا وقفہ دے رہی ہیں تاکہ وہ نماز ادا کر سکیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button