متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کام کا ہفتہ : شارجہ میں اسکولوں کو تین روزہ ویک اینڈ ملے گا

خلیج اردو 12 دسمبر 2021
شارجہ : شارجہ میں حکام نے تمام نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے ویک اینڈ کا اعلان کیا ہے جہاں اسکول اور دیگر ادارے ہفتے میں تین دن کی چھٹیاں ملیں گی۔ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی رہے گی۔

ٹویٹر پر شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا کہ نئے ویک اینڈ کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے اعلان کے بعد شارجہ تین روزہ ویک اینڈ نافذ کرنے والا پہلا عرب شہر بن گیا تھا۔ امارات میں سرکاری عملہ یکم جنوری 2022 سے کم شدہ ورک ویک میں تبدیل ہو جائے گا۔ جس میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار نئے ویک اینڈ کی تشکیل ہو گی۔

دیگر تمام امارات میں سرکاری ملازمین کیلئے اڑھائی دن کا ویک اینڈ ہوگا جس میں جمعہ کو آدھے دن کی چھٹی ہوگی۔

شارجہ سمیت حکومتی اسٹاف ہفتے میں اٹھ دن کام کرے گا۔ یہ صبح ساڑھے ساتھ بجے سے شان ساڑے تین بجے تک ہفتے میں کام کا دورانیہ ہوگا۔

شارجہ میں جمعہ کے دن چھٹی ہوگی جبکہ دیگر امارات میں ساڑھے چار گھنٹے کام کا دورانیہ ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button