متحدہ عرب امارات

نیو واٹس اپ فیچرز : گروپ ایڈمن کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ، وائس میسج پری ویوز سمیت اہم تبدیلیاں

خلیج اردو
دبئی : تیز رفتار پیغامات رساں ٹیکنالوجی اپلیکیشن اس بارے میں پلاننگ کررہا ہے کہ وہ اپنے نئے ورژن میں نئے فیچرز کے ساتھ گیم بھی متعارف کرائے۔

فیس بک کی ملکیت کا یہ پلیٹ فارم ممکنہ طور پر ایک نیا فیچر شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو گروپ ایڈمنز کو گروپ میں موجود ہر فرد کیلئے کسی ممبر کے بھیجے گئے نامناسب پیغامات کو حذف کرنے کی اجازت دے گا۔ یہ فیچر چیٹ گروپس کے گروپ ایڈمنز کو مزید اختیار فراہم کرے گا۔

خلیج ٹائمز نے ایکس ڈی اے ڈیولپرز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ فوری پیغام رسانی کا پلیٹ فارم اس فیچر کی جانچ کر رہا ہے تاکہ منتظمین کو واٹس ایپ گروپس کو بہتر طریقے سے اعتدال میں لانے میں مدد دے سکیں۔

گوگل ڈویلپرز کی ویب سائٹ کے مطابق گوگل پلے سروسز بیٹا پروگرام آپ کو گوگل پلے سروسز کے نئے ورژنز تک جلد رسائی دیتا ہے۔ یہ خاص طور پر ڈویلپرز کیلئے مفید ہے کیونکہ یہ انہیں اپنی ایپس کو اپنے آلات پر ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

واٹس ایپ چیٹس اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بات چیت آپ اور اس شخص یا گروپ کے درمیان رہتی ہے واٹس ایپ یا فیس بک کمپنی انہیں نہیں پڑھ سکتا۔

رپورٹ کے مطابق ویبٹا انفو جو ایک انلائن فیچر ٹریکر ہے، اس بات کی پلاننگ کررہا ہے کہ وہ اسٹیٹس اور کال سیکشن میں نئے انڈیکیٹرز کا اضافہ کر سکیں۔

اس سے واٹس اپ صارفین کو احساس ہوگا کہ ان کے اسٹیٹس ، ذاتی اور گروپ چیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں اور یہ پالیسی کبھی بدلے گی نہیں۔

یہ فیچر فی الحال زیر تعمیر ہے اور مستقبل میں واٹس اپ کے انڈیریڈ اور آئی اوسز استعمال کنندگان کیلئے دستیاب ہوگی اور یہ نوٹس چیٹ سیکشن میں بھی ایڈ کیا جائے گا۔

یہ بھی منصوبہ بندی کی گئی کہ ایک اورفیچر متعارف کرایا جائے جس میں وائس میسجز بھیجے جانے سے پہلے ان کا پری ویو کیا جا سکے۔ جی ایس ایم ایرینا کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو اپنی آواز کو ریکارڈ کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ وہ عام طور پر کرتے ہیں اور پھر بیچ میں سٹاپ بٹن کو ٹیپ کریں اور وائس میسج کو بھیجنے سے پہلے اس کا جائزہ لینے کیلئے پلے کو دبائیں۔

واٹس اپ انڈرئیڈ استعمال کنندگان کیلئے نیا کیمرہ فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ دیگر فیچرز میں واٹس اپ بزنس کیلئے شارٹ کٹ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا انڈیکیٹر اور دیگر آپشن ہونگے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button