متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی سال 2021 میں سات بہترین کامیابیاں

ابوظہبی:سال 2021 متحدہ عرب امارات کیلئے کئی لحاظ سے شاندار رہا۔متحدہ عرب امارات نے اس سال اپنی گولڈن جوبلی منائی۔ان پچاس برسوں میں متحدہ عرب امارات نے بہت سارے ناممکن چیزوں کو ممکن کر دیکھاتے ہوئے مخلتف شعبوں میں کامیابیاں سمیٹی۔گولڈن جوبلی کےموقع پر متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتحاد اور تنظیم کو اپنی کامیابیوں کی وجہ قرار دیا۔

 

 

متحدہ عرب امارات نے سال 2021 میں جو اہم کامیابیاں حاصل کی ان میں سے سات بڑی کامیابیاں مندرجہ ذیل ہیں۔

اس سال دبئی میں ایک ماہ پر مشتمل فٹنس چیلنج کا اہتمام کیا گیا جس میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی۔چیلنج کے دوران منعقد ہونے والی دوڑ میں ایک لاک چھیالیس ہزار افراد نے شرکت کی۔

متحدہ عرب امارات کی سو فیصد آبادی ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز ضرور لگوا چکی ہے۔ یہ کورونا کیخلاف اقدامات کے لحاظ سے سب سے بڑٰ کامیابی ہے۔متحدہ عرب امارات کے علاوہ دنیا بھر میں کوئی بھی ملک اپنی آبادی کو مکمل ویکسین نہیں لگا سکا۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کیلئے چہرے اور فنگرپرنٹس ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل شناحت کے منصوبے کا آغاز کیا۔

 

حکومت نے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی اصلاحات متعارف کرائی۔نئی اصلاحات میں چالیس سے زائد قوانین شامل ہیں۔ ان میں چند نئے قوانین متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ متعدد قوانین میں نرمی بھی کی گئی ہے۔

کورونا کے باجود دبئی ایکسپو 2020 کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔دبئی ایکسپو متحدہ عرب امارات کی ثقافتی،تاریخی اور مہمان نوازی کی علامت ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی کامیابی مرٰیخ پر خلائی مشن بھیجنا ہے۔ہوپ پروب مشن مریخ کے مشاہدے کیلئے بھیجا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی ایک اور بڑی کامیابی سڑکوں پر بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں ہیں۔یاس آئی لینڈ پر نومبر کے آخر سے بغیر ڈرائیورز کے ٹیکسیوں کی ٹرائل کا سلسلہ جاری ہے۔

SOUCRE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button