خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

نئے سال کی چھٹیاں: ابوظہبی نے مفت پارکنگ کا اعلان کردیا، کوئی ٹول چارجز لاگو نہیں۔

خلیج اردو: ابوظہبی میں سرفیس پارکنگ لاٹز نئے سال کی چھٹی کے پیش نظر ہفتہ، یکم جنوری ،2022 سے لیکر اتوار، 2 جنوری، 2022 کی صبح 7:59 بجے تک مفت دستیاب ہوں گی۔

مزید برآں، مصحف انڈسٹریل ایریا کی پارکنگ لاٹ M18 سرکاری تعطیل کے دوران مفت ہوگی۔

محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے ایک اپمنے اعلان میں عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی گاڑیاں ممنوعہ جگہوں پر کھڑی نہ کریں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

آَئی ٹی سی نے عوام سے رات 9:00 بجے سے صبح 8:00 بجے تک رہائشی پرمٹ پارکنگ والی جگہوں سے متعلق ضوابط پرعمل کرنے کی بھی تاکید کی۔

اعلان کے مطابق ڈارب ٹول گیٹ سسٹم 1 جنوری 2022 بروز ہفتہ سرکاری تعطیل کے دوران فری آف کاسٹ ہوگا۔

ٹول گیٹ چارجز اتوار، 2 جنوری 2022 کو معمول کے اوقات میں صبح 7:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک اور شام 5:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

ITC کے کسٹمرز ہیپی نیس سینٹرز ہفتہ کو سرکاری تعطیل کے دوران بند رہیں گے، اور پیر، جنوری 3، 2022 سے دوبارہ کھلینگے۔ صارفین ITC کی ویب سائٹ: www.itc.gov.ae، Darbi اور Darb ویب سائٹس اور ایپس کا استعمال کرتے ہوئے ITC کی خدمات کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ۔

مزید برآں، صارفین محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے یونیفائیڈ سروس سپورٹ سینٹر سے 800850 یا ٹیکسی کال سینٹر: 600535353 پر چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آئی ٹی سی نے مزید کہا کہ عوامی بس سروسز پورے ہفتہ میں یونیفائیڈ شیڈول کی بنیاد پر اور پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی حالیہ بہتری کے مطابق دستیاب ہوں گی۔

فیری سروس بھی موجودہ شیڈول کے مطابق جیبل الدھنہ پورٹ اور جزیرہ دلما اور سعدیات اور العلیہ جزائر کے درمیان جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button