متحدہ عرب امارات

نئے سال کی خوشیاں منائیے لیکن احتیطاط سے ، کہیں لینے کے دینے نہ پڑ جائیں: 3,000 درہم کا جرمانہ پڑ سکتا ہے۔ کرونا وائرس کو لے کر کچھ گائیڈلائنز جو ضرور آپ کے کام آئیں گے

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں نئے سال کی خوشیاں منانے والوں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ہر قسم کی تقریبات کے حوالے سے خواہ وہ گھر کے اندر ہون یا باہر ، ماسک لازمی پہنیں۔ حکام نے منگل کو لازمی قرار دیا ہے کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3,000 درہم جرمانہ ہوگا۔

ایمریٹس کی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ نے منگل کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شہر بھر کی ان تیاریوں کا جائزہ لیا ہے جو نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے ہیں۔ اجلاس میں جشن منانے کیلئے احتیطاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کو لے کر ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

دبئی سپریم کمیٹی برائے کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے چیئرپرسن شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد ان احتیطاطی ضوابط پر لازمی عمل درآمد کرائیں۔

ان احتیاطی تدابیر میں ماسک پہننا ، ڈانس کے وقت سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہے تاکہ افراد خود کو اور اپنے خاندان کے افراد کو محفوظ رکھ سکیں۔

شیخ منصور نے بتایا کہ عوام کی حفاظت کیلئے حکومت کی کوششوں کے حصے کے طور پر مذکورہ سخت حفاظتی گائیڈلائنز کا اجراء کیا گیا ہے۔

نئے سال کی خوشیاں مناتے ہوئے ساتھ میں اگر کروبا وباء سے بچنے کے احتطاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تو اس سے دبئی کی جانب سے کرونا کے خلاف حاصل کامیابیون کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا ہوگا۔

عوام کے تحفظ کیلئے دبئی حکومت نے ان احتیاطی تدابیر کو نافذ کیا ہے اور اس کی نگرانی کررہی ہے جس کی قومی اور بین الاقوامی صحت کے حکام کی طرف سے نشاندہی کی گئی ہے۔

شیخ منصور نے مزید کہا کہ فرنٹ لائنز اتھارٹیز کی جانب سے انسداد کرونا کوششیں اور غیرمعمولی لائحہ عمل نے عوام کے تعاون سے یہ ممکن بنایا ہے کہ دبئی وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کر سکے۔

نئے سال کی شام ، عوام 29 مختلف مقامات سے آتش بازی کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ حکام کی جانب سے کوشش کی گئی ہے کہ ہر شہری کو بھرپور جشن منانے کا موقع مل سکے۔ اس کیلئے زرا ہٹ کر اور محفوظ تقریبات کا اہتمام شہر بھر میں کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button