متحدہ عرب امارات

دبئی میں نئے سال کی رات بے پناہ رش،16 لاکھ افراد نے پبلک ٹراسپورٹ استعمال کی

خلیج اردو 01 جنوری 2022

دبئی:دبئی میں بہترین انداز میں نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔مختلف مقامات پر ہونے والے شاندار آتشبازی کو دیکھنے کیلئے نہ صرف ملک کی دیگر امارات سے لوگ آئے بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں نے بھی دبئی کا رخ کیا۔نئے سال کی تقریبات کے موقع پر انتہائی رش دیکھنے کو ملا۔

 

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھاری کے مطابق نئے سال کی رات دبئی میں سولہ لاکھ سے زائد افراد نے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا۔اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چھ لاکھ چالیس ہزار ایک سو پچہتر افراد نے سفر کرنے کیلئے دبئی میٹرو استعمال کی۔آٹھ لاکھ 37 ہزار افراد نے بسوں جبکہ چار لاکھ چہتر سے زائد افراد نے ٹیکسیوں پر سفر کیا۔

 

دبئی روڈز اینڈ ٹرسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر بھرمیں میٹرو اور دبئی ٹرام سمیت مخلتف اقسام کی پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبے چلائے جارہے ہیں۔ دبئی کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کیلئے بہترین سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button