متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیا سال : عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے ، ابوظبہی میں رہائشیوں کو ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے احتیاطی تدابیر اپنانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : ایسے میں جب کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ابوظبہی کے رہائشی خوفزدہ ہیں، دوسری طرف نئے سال کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر بھی اختیار کیے گئے ہیں۔ یہ نئے سال کی شام کی تقریبات کا اعلان کیا گیا ہے۔

عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اندرونی اور بیرونی سماجی تقریبات میں آپریٹنگ صلاحیت کو کم کیا گیا ہے۔ ایسے میں حکام کرونا وائرس کے حفاظتی پروٹوکول کے بارے میں آگاہی مہم بڑھا رہے ہیں۔

قیادت ، حکام اور نظام صحت پر اعتماد رکھتے ہوئے کرونا کیسز میں حالیہ اضافے کے باوجود، ابوظہبی کے رہائشی خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں اور کہا کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئےحکومتی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

ان احتیاطی تدابیر کے ہوتے ہوئے غیر ملکیوں نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں ملے جلے تائثرات کا اظہار کیا ہے جن میں شہریوں نے کہا ہے کہ وہ بھرپور تعاون کریں گے۔

پاکستانی شہری ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ وہ اپنا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں تاکہ حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button