متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر، جوان خاتون نے زندگی کا خاتمہ کر دیا ، پولیس کی تحقیقات مکمل

خلیج اردو
22ستمبر2020
دبئی: دبئی میں مبینہ خودکشی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے پانی سے بھرے ٹب میں سر ڈبو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ دوشیزہ کی لاش گھر کے باتھ روم سے ملی جہاں اس کا سرپانی سے بھرے ٹب میں ڈوب گیا تھا۔ ابتدائی طور پر پولیس کو شک ہوا کہ کہیں ان کا قتل نہ ہوا ہو تاہم بعد میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ خاتون پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں تھے۔

روزنامہ آل بیان کو دیئے گئے انٹرویو میں دبئی پولیس کے فورانزک کنسلٹنٹ ڈاکٹر یونس محمد آل بلوشی نے کہا کہ خاتون کو قتل کیے جانے یا اس پر تشدد کے کوئی اثار نظر نہیں آئے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ایشیائی خاتون ایک مال میں کام کرتی تھی اور انتہائی کی نفسیاتی مسائل کا شکار تھی۔ ان کی فون ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر خودکشی غیرمعمولی طریقوں کے بارے میں سرچ کیا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button