متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے قائم نیشنل ہیومن رائٹس انسٹیٹیوشن جلد عوامی شکایات پر کام شروع کرے گا

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب  امارات میں حکام کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے قائم قومی ادارہ نیشنل ہیومن رائٹس انسٹیٹیوشن ضوابط اور کام کا طریقہ کار طے کرنے کے بعد عوام کی جانب سے شکایات اور حدشات موصول کرے گا۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کے سربراہ مقصود کروس نے بتایا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کچھ بھی حتمی نہیں اور نہ ہی انسانی حقوق کو بڑھانے میں کوئی کمال ہے۔انہوں نے بتایا کہ این ایچ آرآئی حکومتی و نجی اداروں، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کو معاونت اور اسانی حقوق کے حوالےسے مشاورت فراہم کرے گا۔ادارہ اسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالےسے آنے والی شکایات اور رپورٹس کا جائزہ لے گا۔ادارہ کام کرنے کے اپنے طریقہ کار پر بھی غور کرے گا۔

مقصود کروس نے مزید کہا کہ شہریوں میں انسانی حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔انسانی حقوق کا تحفظ ایک بنیادی عمل ہے۔نیشنل ہیومن رائٹس کو متحدہ عرب امارات میں انسانی حقوق کے تحفظ اور انکے نفاذ کویقینی بنانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوشن کو گزشتہ برس ہونے والی قانونی اصلاحات کے تحت قائم کیا گیا۔ایک آزاد ادارے کی حیثیت سے قائم کی گئی اتھارٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں سو روزہ پلان کا اعلان کیا۔اپنے پہلے اجلاس میں اتھارٹی نے متعدد کمیٹیاں قائم کی جن میں سول اور سیاسی حقوق کی کمیٹی،اقتصادی،ثقافتی اور ماحولیاتی حقوق کی کمیٹی،بین الاقوامی تعلقات سے متعلق حقوق کی کمیٹی۔شکایات کے ازالے کی کمیٹی،انسانی حقوق کے فروغ کی کمیٹی اور انسانی حقوق سے متعلق قانون سازی کی کمیٹی شامل ہے۔اتھارٹی نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان بھی تعینات کر دیئے ہیں۔

مقصود کروس کے مطابق نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیٹیوشن کی آفیشل ویپ سائٹ تکمیل کے آخری مراخل میں ہے اور اسکو جلد کی تیار کرلیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ادارے کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی کام کیا جارہاہے۔مقصود کروس نے بتایاکہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے والی کمیٹی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیکر اتھارٹی کے سامنے پیش کرے گی۔ اتھارٹی کمیٹی کی شفارشات کی روشنی میں شکایات پر تحقیقات کرے گی۔

مقصود کروس نے بتایا کہ مستقبل میں ڈائریکٹ کوارڈینیشن کو قائم کرنے کیلئے اتھارٹی کے اجلاس میں سرکاری حکام بھی موجود ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button