متحدہ عرب امارات

سمندری طوفان کومپاسو کی وجہ سے فلپائن میں 9 افراد ہلاک ، 11 زخمی ہوگئے

خلیج اردو
12 اکتوبر 2021
منیلا : فلپائن میں سمندری طوفان کومپاسو کے ساحل سے تکرانے کی وجہ سے نو افراد ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی نے منگل کو بتایا ہے کہ تیز بارش کے باعث ایسا ہوا۔

کومپاسو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ فلپائن میں پیر کی شام آنے طوفان کی باقیات کو جذب کر چکا تھا۔ اس دوران تقریبا 1،600 افراد کو نکالا گیا تھا۔

ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا کہ وہ اپنی علاقائی یونٹس سے حاصل ہونے والی معلومات کی تصدیق کر رہی ہے جن کی توسط سے بتایا گیا ہے کہ شمالی بینگوئٹ صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے اور ملک کے جنوب مغرب میں جزیرہ صوبہ پلوان میں سیلاب سے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

حکام نے لاپتہ افراد کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔

فلپائن 7،600 سے زائد جزیروں پر مشتمل ایک جزیرہ نما ملک ہے جہاں سالانہ تقریبا 20 بڑے طوفان آتے ہیں جس کی وجہ سے بارشیں ہوتیں ہیں اور خطرناک لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔

منگل کو فلپائنی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت کے ان آفات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button