متحدہ عرب امارات

شارجہ میں اسکول دوبارہ کھلنے کے بعد نرسریوں میں نئے بچوں کو داخلہ نہیں دیا جاے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ  ستمبر میں نئے تعلیمی سال کے ساتھ اسکول دوبارہ کھلنے کے بعد سرکاری نرسریاں نئے شاگردوں کو نرسریوں میں داخلے نہیں دیں گیں۔

اسٹیٹ نیوز ایجنسی وام کی جانب سے جمعےکے روز شائع کی گئی خبر کے مطابق شارجہ ایجوکیشن کونسل کا کہنا ہے کہ شارجہ کی نرسریاں کلاسوں کے اندر تعلیم کے لیے صرف ان شاگردوں کے لیے کھلیں گی جو پہلے سے ہی نرسریوں میں داخل ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے کے بعد ستمبر کا پہلا مہینہ بحالی کی سرگرمیوں کے لیے مختص ہوگا جب کہ اصل پڑھائی اکتوبر کےمہینے میں شروع ہوگی۔

مزید برآں، حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال 2021-22 کے دوران کلاس روم میں بچوں کی تعداد کم رکھنے پہلے سمیسٹر کے دوارن اسکول میں داخل ہونے والے بچوں کی تعداد محدود رکھنے جیسے حفاظتی اقدامات کے تحت  نرسریوں میں نئے داخلے نہیں کیے گئے۔

نئے داخلے صرف اسی صورت میں کیے جا سکیں گے اگر حکام ایک کلاس میں بچوں کی محدود تعداد کی حد کو بڑھا دیتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا اور بچوں کی صحت کا تحفظ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button