متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس ویکسین : کلینکل تجربہ میں خود کو بطور رضاکار پیش کرنے والوں کا ابوظبہی میں ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا

خلیج اردو
29 نومبر 2020
ابوظبہی: ابوظہبی کی ایمرجنسی اینڈ کرائسز منجمنٹ سے متعلق کمیٹی برائے کوووڈ 19 اور وبائی امراض نے ان لوگوں کیلئےخصوصی اقدامات کی منظوری دی ہے جن کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی ہے۔

امارات میں ویکسین کے تیسرے مرحلے کیلئے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں سیکڑوں رضاکاروں کو ویکسین دی گئی ہے۔ کوبیڈ 19 کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پیشہ ور افراد قومی ویکسینیشن پروگرام کے تحت دی جانے والی منظوری کے تحت ویکسین وصول کررہے ہیں۔

خصوصی اقدامات صرف تب ہی ویلڈ تصور ہوں گے جب شرکاء کی الہسن اپلیکیشن ان کی خاص حٰثیت ظاہر کرتی رہے۔ یہ آزمائشی اور ویکسی نیشن پروگرام کی شرائط کے مطابق ہر پندرہ دن میں پی سی آر ٹیسٹ لینے سے جڑا ہے۔

خصوصی اقدامات کا اطلاق ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینے والوں پر ویکیسن کے پہلے ڈوز کے بعد سے ہوتا ہے۔

ٹرائیل میں شریک افراد کی شناخت الہسن ایپ پر گولڈ اسٹار کے ذریع ہوتی ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے کے لئے پی سی آر یا ڈی پی آئی ٹیسٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بیرون ملک سفر کرنے کے بعد ، انہیں قرنطینہ سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن امارات میں سفر کرنے سے پہلے اور پی سی آر ٹیسٹ ضرور کرانا ہوگا۔ امارات میں داخلے کے بعد چوتھے اور آٹھویں دن انہیں پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جاتا ہے۔

فرنٹ لائن پروفیشنلز کیلئے یہ اقدامات قومی ویکسینیشن پروگرام میں شریک افراد پر اپنی دوسری خوراک کے 28 دن بعد لاگو ہوتے ہیں۔ ویکسینیشن پروگرام میں شریک افراد کی شناخت الہسن ایپ پر انگریزی کے اپلیکیشن ای کے ذریعہ کی جاتی ہے اور انہیں متحدہ عرب امارات کے اندر سے ابوظہبی میں داخل ہونے کیلئے پی سی آر یا ڈی پی آئی ٹیسٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

بیرون ملک سفر کرنے کے بعد ، ان کو قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم امارات میں داخل ہونے کے بعد اور امارت میں داخل ہونے کے بعد چوتھے اور آٹھویں دن بھی پی سی آر ٹیسٹ ضرور لینا ضروری ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button