پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

اب کراچی جانے کی ضرورت نہیں‘ پی آئی اے کی کوئٹہ سے دبئی کیلئے براہ راست پروازیں شروع

کوئٹہ سے دبئی ہفتہ وار 2 پروازیں ہوں گی ‘ کوئٹہ سے پی آئی اے کی دبئی کے لیے پہلی پرواز161مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی

قومی ایئرلائن نے کوئٹہ سے دبئی کیلئے براہ راست پروازیں بحال کردیں ، کوئٹہ سے دبئی ہفتہ وار 2 پروازیں ہوں گی ‘ کوئٹہ سے پی آئی اے کی دبئی کے لیے پہلی پرواز161مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر کوئٹہ سے دبئی کی براہ راست پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے ، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا کیوں کہ اس سے پہلے دبئی پرواز کے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جانا پڑتا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے خصوصی پروازیں چلانے کا بھی اعلان کیا، جس کے لیے پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں ، کیوں کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ناصرف اندرون ملک بلکہ متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں فراہم کرے گی ، اس مقصد کے لیے ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر قومی ایئرلائن کے سی ای او ائیر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک اور پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار نے دستخط کیے۔

بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے مل کام کریں گے ، اس سلسلے میں پی آئی اے اندرون ملک ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ہندو یاتریوں کے پاکستان آنے کیلئے خصوصی پروازیں فراہم کرے گی۔ دوسری جانب قومی ائیرلائن نے سعودی عرب کیلئے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کر لی، پی آئی اے سعودی عرب کے 4 شہروں جدہ، رہاض، مدینہ اور دمام کیلئے ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی ، پاکستان میں کئی ماہ سے پھنسے ہزاروں سعودی اقامہ ہولڈرز پاکستانی جلد سے جلد سعودی عرب واپس پہنچنے کیلئے کوشاں ہیں، ایسے میں سعودی عرب کیلئے پروازیں آپریٹ کرنے والی ائیرلائنز اپنی پروازوں میں اضافے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button