متحدہ عرب امارات

جب وزیہ کے اسٹیمپ پاسپورٹ پر نہیں لگیں گے تو بنک رہائش کے ثبوت کیلئے کیا استعمال کرے گا؟

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے ملک کے تمام بینکوں، ایکسچینج ہاؤسز اور فنانس کمپنیوں کو سرکلر کے ذریعے بتایا ہے کہ ایمریٹس کا نیا شناختی کارڈ ریزیڈنسی اسٹیکر کے متبادل کے طور پر کام کرسکتا ہے۔۔

یو اے ای کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ اسیکورٹی کے مطابق رہائشیوں کی اماراتی آئی اب ان کے رہائشی ویزہ کے طور پر شمار کی جاتی ہے۔

اماراتی آئی ڈی میں وہ تمام معلومات موجود ہیں جو رہائشی ویزہ میں موجود ہوتی تھی۔

مرکزی بینک کی ہدایت 2022 کی کابینہ کی قرارداد نمبر (31/2) کے مطابق ہے جس میں امارات کے شناختی کارڈ کو متحدہ عرب امارات کی درست رہائش کے ثبوت کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور رہائشیوں کے پاسپورٹ پر چسپاں ریزیڈنسی اسٹیکر کے اجراء کے عمل کو معطل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے رہائشی درخواستوں میں متعلقہ معلومات کی تجدید کر دی گئی ہے۔ ایسے میں جب رہائشی پرمٹس اماراتی آئی ڈی کو رہائشی آئی ڈی کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے، اس سے قبل بینک اکاؤنٹ کھولنے سمیت سرکاری اور نجی شعبوں میں زیادہ تر لین دین کے لیے ویزا پیج کی فوٹو کاپی لازمی تھی۔

یو اے ای کے رہائشی حکومت کے اس نئے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ اس سے ادارہ جاتی کام کے وقت میں کمی اور اکثر مسافروں کی سہولت کی وجہ سے آسانی آئی ہے۔
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button