متحدہ عرب امارات

اب آپ دبئی پولیس کی 60 سروسز 7 زبانوں میں حاصل کر سکتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے دبئی کے ال لیزیلی کے علاقے میں رہائشیوں کی سہولت ہے کے لیے ایک مضافاتی پولیس تھانہ قائم کر دیا ہے۔

دبئی پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ  المیری نے دبئی کے حکمران کے زبیل آفس کے ڈائریکٹر محمد سلطان بن مرکھان کی موجودگی میں اس نئے پولیس تھانے کا افتتاح کیا۔

یہ مضافاتی پولیس تھانہ اسمارٹ پولیس اسٹشیشنز (ایس پی ایس) کا حصہ ہے۔ جہاں پر دبئی پولیس کی جانب سے 60 قسم کی ٹریفک، کریمنل اور کمیونٹی سروس 7 مختلف زبانوں میں فراہم کرے گی۔

لیفٹییننٹ جنرل عبداللہ نے بتایا کہ اس نئے تھانے کا قیام شیخ  محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر عمل لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ محمد کا وژن ہے کہ دبئی کو مستقبل کے لیے ایک گیٹ وئے بنایا جائے۔

اور یہ پولیس تھانہ شیخ محمد کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ایسے سماجی اور لاثانی اقدامات کرنا چاہتی ہے جو کے عوام کے ساتھ رابطے میں اضافہ ہو تاکہ سیکیورٹی کے حوالے سے انکی آگاہی میں اضافہ کیا جا سکےاور انہیں اپنے محفوظ ہونے کا احساس ہو۔

دبئی پولیس کے مصنوعی ذہانت سے متعلق ڈٰیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر خالد نصیر الرازوقی یہ پولیس پوائنٹ اپنی طرز کا تیسرا ایسا پولیس پوائنٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک سیلف سروس پولیس پوائنٹ اور اس پولیس پوائنٹ کو دیکھنے کے دنیا بھر سے متعدد وفود آچکے ہیں جن میں پولیس ایجنسیوں سے سمیت کئی سلیبریٹیز بھی شامل ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button