متحدہ عرب امارات

دبئی میں عام ٹیکسی میں تیسری سواری بیٹھانے کی مشروط اجازت دے دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ہفتے کے روز ٹوئیٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ دبئی میں عام ٹیکسی میں بیٹھائی جانے والی سواریوں کی تعدا بڑھا کر تین کر دی گئی ہے۔ تاہم، شرط عائد کی گئی ہے کہ تیسری سواری دو میں سے کسی ایک سواری کا 14 سال کی عمر تک کا کوئی بچہ ہو سکتا ہے۔

مزید برآں، کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ڈرائیور کی سیٹ کو ابھی بھی خالی رکھنا ہوگا۔

آر ٹی اے کی جانب سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "اگر آپ ٹیکسی میں سفر کرتے ہیں تو اب آپ اپنے 14 سال کی عمر تک کے بچے کو بطور تیسرے مسافر کے اپنے ہمراہ لیجا سکتے ہیں۔ لیکن آپ کو ٹیکسی کی اگلی نشست بہرحال خالی چھوڑنی ہوگی۔”

آر ٹی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ "تین لائنوں والی فیملی گاڑی یعنی وین میں تاحکم ثانی 4 مسافروں کے بیٹھانے کی ہی اجازت ہے”۔

یاد رہے کہ اس سال ستمبر میں دبئی ٹیکسی وین کو 4 مسافر لیجانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم، اس میں شرط عائدکی گئی تھی اگر ٹیکسی حالہ کے ذریعے بک گئی ہے تو یہ اجازت ہوگی۔

اور وین میں ہر سیٹ پر دو مسافر بیٹھانے کی اجازت دی گئی تھی۔

جبکہ ڈرائیور کے ساتھ والی نشست خالی رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ جبکہ اس سے پہلے تمام ٹیکسی سروسز میں سواریوں کی تعداد دو مسافروں تک محدود کر دی گئی تھی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button