متحدہ عرب امارات

اب شارجہ سے دبئی جائیں صرف 12 منٹوں میں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شارجہ اور دبئی کے درمیان اتوار کے روز سے دو بس روٹس دوبارہ بحال کیے جانے کے بعد اب دبئی اور شارجہ کے درمیان سفر محض 12 منٹوں میں طے کیا جا سکے گا۔

ان بسوں کے لیے مخصوص لائنے ہوں گیں۔ جس کا مطلب ہے ان بسوں میں سفر کرنے والوں کو دبئی میں شارجہ کی ٹریفک میں پھنسنا نہیں پڑے گا۔

آر ٹی اے کے پلاننگ اور بزنس ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عادل محمد شاکیری کا کہنا تھا کہ یہ ایک مختلف تجربہ ہوگا۔ اس سے پہلے مسافروں ہر قسم کی ٹریفک کے درمیان سفر کرتے تھے لیکن اب ان کا وقت بچے گا اور یہ بسیں محض 12 منٹوں میں دونوں شہروں کے درمیان سفر کر پائیں گیں۔

بحال کیا جانے والے روٹس میں سے پہلا روٹ ای 306 ہے۔ اس روٹ پر بسیں دبئی سے الغبائبہ بس ڈپو سے سفر شروع کیا کریں گی اور براستہ الممزار الجبیل بس اسٹیشن شارجہ جائیں گیں۔

اس روٹ پر6 ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گیں۔

دوسرا روٹ ای 307 ہے۔ اس روٹ پر بھی 6 ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گیں جو دبئی میں ڈیرا سٹی سنٹر بس اسٹیشن سے چلیں گیں اور براستہ ال اتحاد روڈ شارجہ میں البجیل بس اسٹیشن پہنچیں گیں۔

بسیں ہر 20 منٹ کے بعد چلائی جائیں گیں۔ اور تقریبا 1500 مسافر روزانہ ان بسوں پر سفر کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ 27 دسمبر کو آر ٹی اے دو روٹس کو تبدیل بھی کریں گی۔ جس میں ای 307اے اور ای 400 شامل ہیں، یہ دونوں روٹ پر بسیں اب ال اتحاد کی بجائے براستہ الممزار جائیں گیں۔

اس کے ساتھ آر ٹی اے کی جانب سے ان بسوں پر سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست کی گئی

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button