متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان کا اپنی حکومتی ٹیم کے نام دل کو چھو لینے والا خط

خلیج اردو آن لائن:

دنیا نے ایک غیر معمولی سال کو خیر آباد کہتے ہوئے نئے سال میں اس امید کے ساتھ قدم رکھیں کہ یہ گزشتہ سال کی طرح مشکلات سے بھرا ہوا نہیں ہوگا، بلکہ یہ سال امید، خوشی اور خوشحال کا سال ہوگا۔

نئے سال کے آغاز کے ساتھ دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے اپنی سرکاری ٹٰیم کے نام دل کو چھو لینا والا ایک خط لکھا ہے۔

شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین، نے اپنے خط کا آغاز ان الفاظ کے ساتھ کیا:

"ہماری تمام قربانیوں، لگن، اور عزم کا شکریہ”۔

جس کے بعد شیخ ہمدان نے سال 2020 میں پیش آنے والی مشکلات اور چیلنجز کا ذکر کیا۔ اور بتایا کہ کیسے دبئی ان تمام مشکلات سے ابھر کر باہر آیا اور کیسے ان مشکلات کو مواقعوں میں تبدیل کر دیا۔

شیخ ہمدان لکھتے ہیں "ایک ساتھ ہم اور بھ مضبوط ہوگئے، اور یہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بنائی ہوئی اس ٹیم کے لیے یہ بات حیران کن نہیں ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button