متحدہ عرب امارات

نئے سال کی محفوظ تقریبات ، متحدہ عرب امارات میں پولیس نے کیسے سب ممکن بنایا ؟

خلیج اردو
یکم جنوری 2020
دبئی : نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں خوشیاں منائیں گئیں اس حوالے سے مختلف رنگین تقریبات ہوئیں لیکن جب بات متحدہ عرب امارات کی ہو تو یہاں جشن پلس منایا گیا۔ ریکارڈ توڑ شوز ہوئے اور شہریوں نے خوب انجوئے کیا۔ ایسے میں یہ سب کچھ محفوظ طریقے سے اگر ہوا ہے تو اس کا سہرا پولیس کو جاتا ہے اور پولیس افسران داد کے مستحق ہیں۔

ہر سال متحدہ عرب امارات میں پولیس عوام کے رش اور دیگر تقریبات میں ہجوم کو کنٹرول کرتی ہے تاہم اس جمعرات انہیں بہت کچھ اضافی کرنا پڑا۔ ایک طرف شاندار تقریبات کو محفوظ بنانا تھا اور دوسری طرف کورونا سے لوگوں کو بچانا تھا ، یہ دونوں ایک ساتھ کرنا آسان نہیں تھا لیکن جب لگن اور محنت ہو تو سب ممکن ہے اور امارات کی پولیس نے وہی کیا۔

پولیس کے ذمہ سب ذمہ داری تھی۔ دیگر تیاروں کے ساتھ نئے سال کی شام کی تیاریاں جس میں محض دبئی میں 4 ہزار پولیس اہلکاروں اور 2 ہزار سیکورٹی پیٹرولنگ اسٹاف نے 23 مقامات پر گلیوں تک کو محفوظ بنایا۔ اعلی افسران بھی فیلڈ میں ڈیوٹی کررہے تھے۔ اس موقع پر پولیس کمانڈر اینڈ چیف لیفٹنٹ جنرل خلیفہ آلماری نے آپریشن روم کا معائنہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

حکومت کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بروقت معلومات اپڈیٹ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار بنایا گیا اور شہریون نے کسی قسم کی پریشانی نہیں دیکھی۔ ابوظبہی ، شارجہ ، عجمان ، ام القوین اور راس الخیمہ میں رہائشیوں کو حفاظتی اقدامات سے پہلے اگاہ کیا تھا۔

31 دسمبر 2021 کو دبئی پولیس نے مختلف معلومات ویڈیوز شیئر کیں۔ ان ویڈیوز میں سڑکوں کی بندش ، بچوں کے تحفظ اور سماجی فاصلے سے متعلق معلومات تھیں۔ انہوں نے مفید ٹپس بھی دیئے جس میں جشن کے مقامات کی معلومات اور گم شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات تھیں۔

ابوظبہی پولیس نے شہریوں کو اپنے ٹویٹر پر شہریون کو ٹریفک کے موڑنے اور راستے تبدیل کرنے سے متعلق بتایا۔ شارجہ میں تمام پولیس اسٹیشن اور آپریشنز روم کو شکایات سننے اور درج کرنے کیلئے مہیان کیا تھا اور ایک جامع سیکورٹی پلان ترتیب دیا تھا۔ راس الخیمہ میں میجر جنرل علی عبداللہ بن الوان آل نیویامی جو کہ پولیس کے کمانڈر ان چیف ہیں ، نے ٹیم کے درمیان مضبوط تعاون اور رابطوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے ٹیم کے درمیان بہتر کوارڈینیشن سے حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

ملک بھر میں ڈراون کیمروں ، سمارٹ ٹیکنالوجی ، آرٹیفشل انٹلی جنس کے استعمال سے پولیس نے ممکن بنایا کہ وہ عوام اور ہجوم کی نگرانی کرے اور کسی بھی ناگہانی صورت حال کو بروقت اور باخوبی ردعمل دیں اور یوں ان قابل دید تقریبات کو ممکن بنایا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button