متحدہ عرب امارات

نئے سال کی تقریبات کے باعث دبئی میٹرو اور بسوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور مفت پارکنگ کا اعلان کردیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نئے سال کے آغاز کے پیش نظر 31 دسمبر 2020 سے 2 جنوری 2021 تک کے لیے اپنی تمام سروسز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔

دبئی میٹرو اور ٹرام کے اوقات کار میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں:

دبئی میٹرو کی ریڈ لائن سروس جعمرات کے روز صبح 5 بجے سے دو جنوری کو صبح 1 بجے تک جاری رہے گی۔ جبکہ گرین لائن جمعرات کو صبح ساڑھے 5 بجے اپنی سروس کا آغاز کرے گی جو ہفتے کے روز صبح 1 بجے تک چلے گی۔

دبئی ٹرام 31 دسبمر کی صبح 6 بجے سروس کا آغاز کر گی اور 2 جنوری کی صبح 1 بجے تک جاری رہے گی۔

بسوں کے روٹ میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں:

دبئی کی بسوں یکم جنوری سے درج ذیل اوقات کار کے تحت اپنی سروسز کا آغاز کریں گیں:

  • تمام مرکزی اسٹیش بشمول گولڈ سوک اسٹیشن، صبح ساڑھے 5 بجے سے رات 12 بج کر 59 منٹ تک کھلے رہیں گے۔
  • الغبیب اسٹیشن صبح 4 بج کر 43 منٹ سے رات ساڑھے 12 بجے تک کھلا رہےگا۔
  • بمشول ستوا اسٹیشن کے تمام ذیلی اسٹیشن صبح 5 بج کر 4 مںٹ کھلیں گے اور رات ساڑھے 11 بجے تک چلتے رہیں گے۔ تاہم، روٹ سی زیرو 1 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
  • القسیس اسٹیشن صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔
  • جیبل علی اسٹیشن صبح 5 بج کر 40 منٹ پر کام شروع کرے گا جو رات 12 بج کر 51 مںٹ تک جاری رہے گا۔
  • جبکہ الرشیدیہ، مال آف ایمریٹس، ابن بطوطہ، دبئی مال، برج خلیفہ، ابو حیل، اور اتیصلات اسٹیشنز پر میٹرو لنک بس سروس صبح 5 بجے سے رات 1 بج کر 10 منٹ تک جاری رہے گی۔

پارکنگ:

دبئی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021 بروز جمعہ، سوائے ملٹی لیول پارکنگ ٹرمینلز کے دبئی کے تمام پبلک پارکنگ ایئریاز میں پارکنگ مفت ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button