متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں آتش بازی کا 1 اشاریہ 2 کلومیٹر طویل شو منعقد کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

نئے سال کے آغاز کے موقعے پر ابوظہبی کے کورنیچ بیچ پر آتش بازی کا اسپشیل شو منعقد کیا جائے گا۔
ابوظہبی حکومت کے میڈیا آفس کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ آتش بازی کا یہ شو 1 اشاریہ 2 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط ہوگا۔
میڈیا آفس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ یہ شو 5 منٹ تک جاری رہے گا جسے 20 سے زیادہ ماہرین کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا۔

ان ماہرین نے 100 سے زائد گھنٹے صرف کر کے اس شو کی تیاری کی ہے۔
ابوظہبی کے محکمہ سیاحت کی جانب سے نیچے کی دی گئی ویڈیو میں اس شو کی تیاری کو فلم بند کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button