متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر برج خلیفہ کی اطراف میں 16 ہزار 700 نئی پارکنگ سپیسز کا اعلان کردیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

نئے سال کے آغاز کے موقع پر تقریبا کے باعث جہاں دبئی کی آر ٹی اے اتھارٹی نے برج خلیفہ کے اطراف میں متعدد سڑکیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے وہیں حکام کی جانب سے برج خلیفہ ہی اطراف میں 16 ہزار 700 نئے پارکنگ سپیسز فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تاکہ جو لوگ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے گاڑیوں پر آنا چاہتے ہیں وہ یہاں اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں۔

آر ٹی اے کے مطابق برج کے خلیفہ کے قریب 16 ہزار 700 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہوں کی شناخت کی گئی ہے تاکہ کار سوار اپنی گاڑیوں کےلیے آسانی سے پارکنگ ڈھونڈ سکیں۔

کار سواروں کو نیو زبیل کے توسیع شدہ علاقے اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں جانا چاہیے، کیونکہ اس علاقے میں پارکنگ ایئریاز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button